آپ کو جنرل کانفرنس کی ضرورت کیوں ہے؟
کلیسائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام کی کلیسیا کی جنرل کانفرنس ایک عالمی اجتماع ہے جو سال میں دو بار کلیسیا کے تمام اراکین اور دوستوں کے لیے منعقد ہوتا ہے۔
یہ ایک مقدس اور پُراثر وقت ہے کیونکہ ان اجلاسوں کے دوران ہم خدا کے نبی،
رسولوں اور دیگر کلیسیائی راہنماؤں کے الفاظ سنتے ہیں۔ ان کے پیغامات خاص،
گہرے الہام سے بھرپور ہوتے ہیں اور ہمیں فوری طور پر برکت دے سکتے ہیں۔
الہامی مشوروں کے ساتھ ساتھ، ہمیں چرچ سے متعلق اہم اعلانات بھی موصول ہوتے ہیں—اور سب سے بڑھ کر، ہم مکاشفہ حاصل کرتے ہیں۔
ہمیں جنرل کانفرنس کی ضرورت ہے
ہم خدا کی آواز سنے بغیر روحانی طور پر زندہ نہیں رہ سکتے۔
اپریل 2018 میں، صدر رسل ایم نیلسن نے سکھایا
"آنے والے دنوں میں روح القدس کی راہنمائی،ہدایت ، تسلی اور مسلسل اثر کے بغیر روحانی طور پر زندہ رہنا ممکن نہیں ہوگا۔”
ہم مشکل دور میں جی رہے ہیں۔ اردگرد نظر ڈالنے سے ہی معلوم ہوجاتا ہے کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں۔
مسائل لگاتار بڑھ رہے ہیں، حل مشکل نظر آتے ہیں، سچائی کم ہوتی جارہی ہے، اور بہت سے لوگ امید کھو رہے ہیں۔
ہمیں خدا کی ضرورت ہے—آج پہلے سے کہیں زیادہ
خدا آپ سے کلام کرنا چاہتا ہے
.ہمارا آسمانی باپ دنیا اور ہماری زندگی میں ہونے والی ہر بات کو جانتا ہے۔ کیونکہ وہ ہم سے بے حد محبت کرتا ہے، وہ چاہتا ہے کہ ہم مکاشفہ حاصل کریںذاتی رہنمائی، جواب اور سمت۔
یہ دو طریقوں سے ہو سکتا ہے۔
۔ خُدا آپ کے سوالوں کے جواب دینا چاہتا ہے
ہم اپنے گہرے سوالات لے کر جنرل کانفرنس میں جا سکتے ہیں اور اجلاسوں کے دوران جوابات تلاش کر سکتے ہیں۔
کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا واقعی یسوع مسیح زندہ ہیں؟ یا کیا خدا واقعی موجود ہے؟
کیا اپ کو کتاب مورمن کے حوالے سے گواہی مضبوط کرنے کی ضرورت ہے
کیا آپ سوچ رہے ہیں کہ آپ کو کسی رشتے میں رہنا چاہیے یا اپنے بچوں کی بہتر مدد کیسے کرنی ہے؟
مقررین کو غور سے سنیں۔ ان کے الفاظ پر غور کریں۔ اپنی تاثر کو نوٹ کریں۔
.آسمانی باپ آپ کے سوالوں کے جواب دینے، شک کے مواقع پر اطمینان عطا کرنے، اور آپ کو اپنے قریب کھینچنے کے لیے بیتاب ہے۔
خُدا آپ کو مزید بتانا چاہتا ہے
یقیناً، وہ آپ کے سوالوں کے جواب دے سکتا ہے۔ لیکن اکثر وہ آپ کو وہ باتیں بھی بتانا چاہتا ہے جن کی آپ نے توقع نہیں کی ہوتی۔
شاید وہ آپ کو زیادہ صبر کرنے کی ترغیب دے۔
شاید وہ آپ کو اپنی عادات میں تبدیلی کی طرف مائل کرے۔
شایدیہ وہ بات نہ بھی ہو جس کے لیے آپ نے دعا کی ہو—لیکن یہ ہمیشہ آپ کی بھلائی کے لیے ہوگی۔
اس "اضافی” رہنمائی کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں اپنے دل اور دماغ کھلے رکھنےکی ضرورت ہے ۔
یہ سوچ نہیں ہونی چاہیے کہ: "مجھے جواب مل گیا ہے، اب میں بے پرواہ ہو جاؤں۔”
بلکہ ہمیں عاجزی کے ساتھ تیار رہنا چاہیے کہ خدا جو کچھ بھی کہنا چاہے، ہم سن سکیں۔
لیکن کیا صرف جنرل کانفرنس ہی میں مکاشفہ حاصل کر سکتا ہوں؟
.یقیناً نہیں۔ خدا دعا کے ذریعے، صحیفوں کے مطالعہ کے ذریعے، خاموش غور و فکر کے ذریعے، اور ان لوگوں کے ذریعے بھی ہم سے بات کرتا ہے جو ہم سے محبت کرتے ہیں۔ لیکن جنرل کانفرنس ایک خاص موقع ہے—جو مکاشفہ کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔
اگر خدا ابھی اپ کو کال کرے، کیا آپ جواب نہیں دیں گے؟ جنرل کانفرنس بالکل ایسی ہی ہے۔ ان دو دنوں میں ہم جو کچھ سنتے ہیں، وہی وہ بات ہے جو ہمارا آسمانی باپ ہمیں ہماری زندگی کے اس دور میں جاننا چاہتا ہے۔
"یہ ہمارے لیے اُس کی تازہ ترین ہدایت ہے — جو ہمیں اب اور اگلے چھ ماہ کے دوران راہنمائی دینے کے لیے ہے۔”
اپنے آسمانی باپ کی آواز سننے کا یہ موقع ضائع نہ کریں۔ ہو سکتا ہے وہ آپ کو وہ بات بتانا چاہے جو آپ نے سوچا بھی نہ ہو۔
