عاموس، عبدیاہ اور یوناہ

اس ہفتے کے صحیفوں میں کچھ حیران کن پیغامات موجود ہیں، جن میں لوگوں کی ایک پوری نسل کی مستقبل میں ہونے والی تباہی بھی شامل ہے۔

تینوں نبیوں نے لوگوں کو توبہ کی دعوت دی اور پیش گوئی کی کہ اگر انہوں نے توبہ نہ کی تو وہ تباہ ہو جائیں گے۔

ان میں سے ایک نبی جانتا تھا کہ تباہی کا فیصلہ پہلے ہی ایک یقینی مستقبل کے واقعے کے طور پر طے ہو چکا ہے (مہر لگ چکی ہے)۔

تینوں نبی کسی نہ کسی حد تک اپنی اس ذمہ داری کو پورا کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھے۔

عاموس

Public domain, via Wikimedia Commons
Public domain, via Wikimedia Commons

 

ذاتی طور پر، میں عاموس کی کتاب کو پرانے عہد نامے کی سب سے خوبصورت کتابوں میں سے ایک سمجھتا ہوں،

خاص طور پر اگر آپ اسے انگریزی میں کنگ جیمز ورژن میں پڑھ رہے ہوں۔ مجھے اس کتاب کو صرف

اس کے خوبصورت الفاظ اور اندازِ بیان سے لطف اندوز ہونے کے لیے پڑھنا بھی بہت پسند ہے۔

عاموس ایک سادہ چرواہا تھا اور انجیر کے درختوں کی دیکھ بھال کرتا تھا۔ وہ تقوع نامی علاقے میں رہتا تھا،

جو یہودیہ میں یروشلم سے تقریباً 12 میل جنوب میں واقع ہے۔ خدا نے اُسے شمالی سلطنتِ اسرائیل میں نبوت کرنے کے لیے بلایا،

اُس وقت سے کچھ ہی عرصہ پہلے جب وہ سلطنت اپنی بدکاری کے باعث مکمل طور پر تباہ ہونے والی تھی۔

اگرچہ شمالی سلطنت میں بدکاری مسلسل بڑھ رہی تھی، لیکن جس زمانے میں عاموس وہاں موجود تھا،

اُس وقت سلطنت معاشی طور پر خوشحال بھی تھی۔ حکومت خود کو بہت طاقتور سمجھتی تھی

تاہم، اس ظاہری خوشحالی کے باوجود، سلطنت اندر ہی اندر اخلاقی اور روحانی طور پر تباہ ہو رہی تھی۔

امیروں اور غریبوں کے درمیان بہت بڑا فرق پیدا ہو چکا تھا۔ قاضی بدعنوان تھے، لوگ ضرورت مندوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے تھے،

اور بے معنی مذہبی رسم و رواج پر عمل کرنے کی وجہ سے لوگوں میں تحفظ کا ایک جھوٹا احساس پیدا ہو گیا تھا۔

پرانے عہد نامے میں ایک اہم پیغام بار بار سامنے آتا ہے کہ خدا غریبوں کے ساتھ ظلم، ناانصافی

یا اُن کی ضروریات کو نظرانداز کیے جانے کو ہرگز برداشت نہیں کرتا۔

درحقیقت، سدوم کی تباہی کی ایک بنیادی وجہ بھی غریبوں اور ضرورت مندوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور اُن سے بے حسی تھی۔

عاموس نے جن دو چیزوں پر زور دیا وہ انصاف اور راستبازی تھیں۔ یہی وہی موضوع تھا

جو یسوع نے سینکڑوں سال بعد یروشلم کے بدکار یہودی کاہنوں پر الزام لگانے کے لیے استعمال کیا۔

اُن کی قربانیاں بے معنی تھیں جب تک کہ وہ نیک اور منصف دونوں نہ ہوں۔

 ”انصاف کو پانی کی طرح بہنے دو، اور راستبازی کو ایک زورآور ندی کی طرح“

(عاموس 5:24)

عاموس نے صرف اسرائیل ہی کی بد اخلاقی کی مذمت نہیں کی، بلکہ غیر ملکی، بت پرست قوموں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ہماری تعلیم یہ ہے کہ ہر انسان اس فانی دنیا میں مسیح کے نور (ضمیر کی روشنی) کے ساتھ آتا ہے،

جو اسے ایک ایسا ضمیر فراہم کرتا ہے جو فطری طور پر بتاتا ہے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔ یہودی داناؤں (علماء) نے

تمام لوگوں اور قوموں کے لیے اچھے اخلاق و کردار کے بنیادی قوانین مرتب کیے تھے۔ انہیں

نوح کے قوانین کہا جاتا ہے

عاموس نے اشوری سلطنت کے عروج اور شمالی سلطنت کی آنے والی تباہی اور جلاوطنی کو پہلے ہی دیکھ لیا تھا،

جو 722–721 قبل مسیح میں پیش آئی۔ اشوری لوگ انتہائی ظالم اور وحشی تھے۔ یہ یقیناً ایک خوفناک دور رہا ہوگا۔

عبدیاہ

By Christoph Weigel – National Library of Poland, Public Domain,
By Christoph Weigel – National Library of Poland, Public Domain,

عبدیاہ کے بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں، سوائے اس بات کے کہ اُس نے اُن نبیوں کی حفاظت کی تھی

جنہیں بدکار ملکہ ایزبل، شمالی سلطنتِ اسرائیل میں اخی اب بادشاہ کے دورِ حکومت میں قتل کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

عبدیاہ کی کتاب پرانے عہد نامے کی سب سے مختصر کتاب ہے، جس میں صرف ایک باب ہے۔

اس کتاب کی سب سے حیران کن آیت عبدیاہ 1:18 ہے

 تب یعقوب کا گھرانا آگ ہو گا اور یوسف کا گھرانا شُعلہ اور عیسو کا گھرانا پُھوس اور وہ اس میں بھڑکیں گے اور اس کو کھا جائیں گے

اور عیسو کے گھرانے سے کوئی نہ بچے گا کیونکہ یہ خُداوند کافرمان ہے۔

آپ کو یعقوبؑ اور عیسو کی کہانی یاد ہوگی کہ کس طرح عیسو نے اپنا پہلوٹھے ہونے کا حق (وراثت) بیچ دیا تھا

اور عہد (قوم) سے باہر شادی کی تھی۔ ان کی نسل بحیرہ مردار اور قدیم یہودیہ کے عین جنوب مشرق میں آباد تھی،

جو موجودہ جنوبی اردن اور اسرائیل کے جنوبی صحرائے نقب کے کچھ حصوں تک پھیلی ہوئی تھی۔

اس علاقے کو ادوم کہا جاتا تھا، اور اس کے باشندوں کو ادومی کہا جاتا تھا۔

 (بادشاہ ہیرودیسِ اعظم بھی ادومی تھا اور اس نے یہودیت قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔)

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہودی روایات نبی عبدیاہ کی شناخت ایک ایسے ادومی کے طور پر کرتی ہیں

جس نے یہودیت قبول کر لی تھی۔ یہودی داناؤں (علماء) نے انہیں "جنگل سے تراشا ہوا ایک ایسا کلہاڑا قرار دیا

جو خود اپنے ہی درختوں کو کاٹنے کے لیے استعمال ہوا

ادوم کی کہانی خاندانی غداری پر مبنی ہے جس کا آغاز بھائیوں کے درمیان رقابت سے ہوا تھا۔

اس کے نتیجے میں یعقوبؑ برگزیدہ قوم کے باپ بنے اور عیسو ایک حریف اور زوال پذیر سلطنت کا بانی بنا۔

یوناہ

By Gustave Doré – From English Wikipedia Image:Dore jonah.jpg, Public
By Gustave Doré – From English Wikipedia Image:Dore jonah.jpg, Public

یوناہ کی کتاب پرانے عہد نامے کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اور پڑھائی جانے والی کتابوں میں سے ایک ہے۔

اس کتاب میں ہمارے لیے بہت سے خوبصورت اور اہم روحانی اسباق موجود ہیں۔

یوناہ کی کتاب پرانے عہد نامے کی ہماری سب سے زیادہ پسندیدہ اور پڑھائی جانے والی کتابوں میں سے ایک ہے

اس میں ہمارے لیے بہت سے اسباق موجود ہیں۔ یہ یہودیوں کے ہاں بھی بہت مقبول ہے۔ اسے

یومِ کپور یومِ کفارہ کی سہ پہر کی عبادت کے دوران مکمل پڑھا جاتا ہے۔ یومِ کپور، یا یومِ کفارہ،

یہودیت میں سال کا سب سے مقدس دن ہے اور یہ اس وقت سے چلا آ رہا ہے

جب مصر سے خروج کے دوران خدا نے اس کا حکم دیا تھا۔

یومِ کپور کے موقع پر یوناہ کی کتاب کی یہودی تقریب کے دوران، وہ درج ذیل باتوں پر زور دیتے ہیں۔

دیکھیں کہ آیا یہ باتیں اس سے میل کھاتی ہیں جو آپ کے خیال میں یوناہ کی کتاب سے حاصل کرنا سب سے زیادہ اہم ہے

  • عالمگیر توبہ

  • گرچہ زیادہ تر نبیوں کی کتابیں بنی اسرائیل پر توجہ مرکوز کرتی ہیں، لیکن یوناہ کو نینوہ بھیجا گیا،
  • جو بت پرست اسوری سلطنت کا ظالم دارالحکومت تھا، تاکہ وہ وہاں کے لوگوں کو توبہ کرنے کی دعوت دے۔
  • عبرانی زبان میں لفظ ’’توبہ‘‘ کا مطلب ہے واپس مُڑنا‘
  • یعنی گناہوں سے منہ موڑ کر خدا کی طرف رجوع کرنا۔
  • کفارہ اور روحانی بیداری

  • یومِ کفارہ ایک ایسا مقدس دن ہے جو خود احتسابی، اپنے گناہوں کا اعتراف کرنے اور خدا کی طرف واپس لوٹنے کے لیے مخصوص ہے۔
  • اس دن یوناہ کی کتاب ہمیں یہ اہم تعلیم دیتی ہے کہ
  • خدا کی شفقت، رحمت اور معاف کرنے کی آمادگی تمام انسانوں کے لیے ہے۔
  • چاہے کسی شخص کا تعلق کسی بھی قوم، نسل یا پس منظر سے ہو،
  • اگر وہ سچے دل سے اپنی بدکاری اور گناہوں سے توبہ کرکے خدا کی طرف رجوع کرتا ہے،
  • تو خدا اُس پر رحم کرنے اور اُسے معاف کرنے کے لیے تیار ہے۔
  • بڑی مچھلی کا کردار

  • مسیحی مذہبی فن پاروں میں بعض اوقات یوناہ کو نگلنے والی ڑی مچھلی کو موت یا
  • جہنم کی علامت کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔
  • تاہم، یہودی روایات میں اس مچھلی کو خدا کی فرمانبردار اور حفاظتی وسیلے کے طور پر دیکھا جاتا ہے،
  • جس نے یوناہ کو ڈوبنے سے بچایا۔ یہ مچھلی یوناہ کے لیے ایک ایسی پُرسکون اور محفوظ پناہ گاہ بن گئی،
  • جو ماں کے رحم کی مانند تھی، جہاں اُسے اپنی زندگی،
  • اپنے فیصلوں اور خدا کی مرضی پر خاموشی سے غور و فکر کرنے کا موقع ملا۔

آخری نکتہ بہت دلچسپ ہے۔ یسوع مسیح نے یوناہ کے نشان کا ذکر کیا،

جو اُس کے جی اُٹھنے سے پہلے قبر میں تین دن گزارنے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

یوناہ بھاگ کیوں گیا؟

یوناہ کی کتاب کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ایک اہم سوال جس پر ہم غور کرتے ہیں، وہ یہ ہے کہ

آخر یوناہ خدا کے حکم سے بھاگ کیوں گیا؟

ایسا لگتا ہے کہ پرانے عہد نامے میں جب بھی خدا نے کسی نبی کو بلایا،

تو ابتدا میں اکثر انبیاء نے اپنی بلاہٹ اور ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کی۔ اُن میں سے زیادہ تر نے یہ کہہ کر عذر پیش کیا

کہ وہ اس خدمت کے لائق نہیں ہیں، جیسے یسعیاہ، یا وہ اچھی طرح بول نہیں سکتے، جیسے موسیٰ اور حنوک۔

تاہم، یوناہ نے تو خدا کے حکم سے بچنے کے لیے جتنا ممکن ہو سکا، اتنی دور بھاگنے کی کوشش کی۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ

ہم جہاں بھی جائیں، خدا ہمارے ساتھ ہوتا ہے، اور ہم اُس کی حضوری سے کہیں نہیں بھاگ سکتے۔

یوناہ کے سامنے بہت سے خطرات بھی موجود تھے۔ سب سے پہلے، نینوہ کے بت پرست باشندے بنی اسرائیل کے

درمیان اپنے ظلم و ستم اور بدکاری کی وجہ سے بدنام تھے۔ اس لیے یہ تصور کرنا مشکل نہیں تھا

کہ وہ کسی نبی کو سنگسار بھی کر سکتے تھے۔

اس کے علاوہ، اگر نینوہ کے لوگ اپنے گناہوں سے توبہ کر لیتے، تو خدا اُنہیں اُس تباہی سے بچا لیتا جس

کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ یوناہ شاید ان لوگوں کو اپنے سے کمتر اور

زیادہ بدکار سمجھتا تھا، اور ممکن ہے کہ وہ اُنہیں تباہی سے بچانا ہی نہیں چاہتا تھا۔

اس کے ساتھ یہ خدشہ بھی موجود تھا کہ اگر پیش گوئی کے مطابق نینوہ کی تباہی واقع نہ ہوتی،

تو لوگ یوناہ کو ایک جھوٹا نبی سمجھ سکتے تھے

ایک اور دلچسپ سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ

کیا یہ ممکن تھا کہ یوناہ نے ایک نبی ہونے کے ناطے پہلے ہی دیکھ لیا ہو کہ مستقبل میں اسوری لوگ شمالی سلطنتِ اسرائیل کو تباہ کر دیں گے؟

اگر ایسا تھا، تو یقیناً یوناہ اُن لوگوں کو بچانا نہیں چاہتا ہوگا جو مستقبل میں اُس کی اپنی قوم کی تباہی کا سبب بننے والے تھے۔

آخر کون چاہے گا کہ وہ اُن لوگوں کو تباہی سے بچائے جو مستقبل میں اُسی کی قوم کو تباہ کرنے والے ہوں؟

یوناہ کی کتاب کا نتیجہ اور اختتام دونوں ہی غیر متوقع اور کچھ عجیب محسوس ہوتے ہیں۔

نینوہ کے لوگ اپنے گناہوں سے توبہ کر لیتے ہیں اور خدا اُنہیں تباہی سے بچا لیتا ہے۔ لیکن یوناہ خوش ہونے کے بجائے ناراض رہتا ہے

اور صرف اپنے ہی احساسات اور خواہشات میں مگن دکھائی دیتا ہے۔

وہ ایک ایسے کدو کے پودے کے مرجھا جانے پر افسوس کرتا ہے جس نے کبھی اُسے دھوپ سے سایہ فراہم کیا تھا،

لیکن نینوہ کے لوگوں کے لیے اُس کے دل میں کوئی ہمدردی یا افسوس نظر نہیں آتا۔

خدا یوناہ کو یہ سکھانے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ تمام مخلوقات کا باپ ہے۔ وہ نہ صرف نینوہ کے لوگوں سے محبت کرتا ہے

بلکہ وہاں موجود تمام جانوروں، چھوٹے بچوں اور پودوں سے بھی محبت کرتا ہے۔

جب خدا کسی معاشرے کو تباہ کرتا ہے، تو اُس تباہی سے وہاں موجود تمام جاندار متاثر ہوتے ہیں۔

جب کوئی معاشرہ اس حد تک بدکاری میں ڈوب جاتا ہے کہ وہ تباہی کے قریب پہنچ جاتا ہے،

تو وہاں برائی اس قدر پھیل چکی ہوتی ہے کہ بچوں کا خود بدکار بن جانا یا ظلم و زیادتی کا شکار ہونا تقریباً یقینی ہو جاتا ہے۔

اس کے باوجود، جب تباہی آتی ہے، تو اُس وقت بھی بہت سے بے گناہ لوگ موجود ہوتے ہیں جو اس تباہی سے متاثر ہوتے ہیں۔

اس ہفتے کے سبق کا مطالعہ کرتے ہوئے اس اہم سوال پر گفتگو کریں:

اگر نینوہ کے لوگ واقعی تباہ ہو جاتے، تو اس سے یوناہ کی انا، ذاتی فخر اور اپنی اہمیت کے احساس کو کیوں تقویت ملتی؟

Saurce :

Third Hour