.مسیحی روزہ کیوں رکھتے ہیں؟ مقدسین آخری آیام کا نقطہ نظر

جب میں چھوٹا تھا تو مجھے یاد ہے کہ میں اپنی والدہ کو کھانا نہ کھاتے ہوئے دیکھا کرتا تھا، حالانکہ گھر میں کھانا موجود ہوتا تھا۔

یہ بات اکثر میرے لیے بہت حیران کن ہوتی تھی۔ جب میں ان سے پوچھتا تو وہ اکثر کہتیں کہ وہ روزہ رکھ رہی ہیں۔

اُس وقت میرے علم میں “فاسٹ” کا مطلب صرف بجلی کی طرح تیز ہونا تھا!

لیکن حقیقت یہ ہے کہ مجھے روزے کے بارے میں کچھ معلوم ہی نہیں تھا۔ میری لاعلمی معاف کیجیے؛

میں ایک نوجوان، غیر شادی شدہ بالغ کی حیثیت سے کلیسیا کا رکن بنا تھا۔

تاہم، میری امی کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین  آخری  آیام کی ایک غیر فعال ممبر تھیں۔

جب میں نے بپتسمہ لیا، تو مجھے جلد ہی اندازہ ہوا کہ روزہ رکھنے کا مطلب روحانی مقاصد کے لیے کھانا نہ کھانا اور اس دوران دعا کرنا ہے۔

ہم اپنی روحانی بیداری کو بڑھانے اور خود کو خدا کے قریب کرنے کے لیے روزہ رکھتے ہیں۔ اور میرا ماننا ہے کہ جب ہم روزہ رکھتے ہیں، تو واقعی ایسا ہی ہوتا ہے۔

روزے کے بارے میں صحیفے کیا سکھاتے ہیں؟

افراتفری سے بھری اس دنیا میں، اصل مقصد کو بھول جانا آسان ہے۔ روزہ ہماری روحانیت کو واپس لاتا ہے اور ہمیں خدا کے قریب کرتا ہے۔ پرانے عہد نامے میں

خدا نے بنی اسرائیل کو اپنی روحوں کی پاکیزگی کے لیے روزہ رکھنے کا حکم دیا (احبار 31-16:29)۔

دوسرے مواقع پر، انہوں نے خدا سے رہنمائی طلب کرتے وقت روزہ رکھا (قضاۃ 20:26)۔

نئے عہدنامے میں ہم دیکھتے ہیں کہ یسوع مسیح نے اپنی خدمت کا آغاز کرنے سے پہلے روزہ رکھا۔

انہوں نے یہ بھی فرمایا کہ بعض مشکلات اور بدروحوں پر دعا اور روزے کے بغیر قابو نہیں پایا جا سکتا۔

یہ صحیفائی حوالہ جات واضح کرتے ہیں کہ قدیم زمانے میں روزہ کتنا اہم تھا اور آج کے جدید دور میں بھی یہ ہمارے لیے کس قدر ضروری ہے۔

کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین اخری ایام میں روزہ

کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری آیام ‘ کے اراکین کے طور پر، روزہ رکھنا ایک انتہائی عام عمل ہے۔

ہر ماہ کے پہلے اتوار ("فاسٹ سنڈے”) کو، ہم مسلسل دو وقت کا کھانا چھوڑتے ہیں۔

اس قسم کا جسمانی روزہ ان لوگوں کے لیے ہے جو جسمانی طور پر دو وقت کا کھانا چھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

جب ہم یہ کھانا چھوڑتے ہیں، تو ہم ایک ہدیہ دیتے ہیں جسے روزہ کی قربانی کہا جاتا ہے۔

یہ ہدیہ جات ہمارے معاشرے میں محتاجوں اور غریبوں کی مدد کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

اس طریقے سے غریبوں کی دیکھ بھال کرنا خداوند کی طرف سے ایک براہِ راست حکم ہے

روزے رکھنے اور روزے کی نذرانہ دینے کے علاوہ، مہینے کے پہلے اتوار کی ہماری عبادت عام اتوار کی عبادات سے کچھ مختلف ہوتی ہے۔

عشائے ربانی لینے کے بعد ہمیں یسوع مسیح کی بحال شدہ انجیل کے بارے میں اپنی گواہیاں دینے کا ایک خصوصی موقع ملتا ہے۔

لیکن ہمیشہ سے اس عبادت کا یہی طریقہ نہیں رہا۔ اس مضمون سے جانیں کہ پہلے اتوار کی یہ عبادت کس طرح وجود میں آئی

روزہ اور گواہی کی عبادات کی تاریخ کیا ہے؟

ہمارے باقاعدہ ماہانہ روزوں سے ہٹ کر، روزے مخصوص ضروریات کے مطابق بھی رکھے جا سکتے ہیں۔ کلیسیا

نے بعض مواقع پر خاص روزے رکھنے کی اپیل کی ہے، اور ہمارے وارڈز

بھی کبھی کبھار بیمار اراکین کے لیے بطور جماعت روزہ رکھنے کی درخواست کرتے ہیں۔ بعض اوقات، اگر کوئی سنگین

طبی مسئلہ یا کوئی اور ضرورت پیش آئے، تو خاندان کے تمام افراد مل کر کسی ایک فرد کے لیے بھی روزہ رکھتے ہیں۔

کیا روزہ رکھنا واقعی ضروری ہے؟

موجودہ دور میں، جدید مکاشفہ کے مطابق، بحال شدہ انجیل کے ارکان کی حیثیت سے ہمیں روزہ رکھنے اور فاسٹ آفرنگز (روزے کی نذرانہ) دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

(عقائد اور عہُود  59:12–13) خداوند ہمیں یہ حکم دیتا ہے

 بلکہ یہ یاد رکھ کہ، خُداوند کے اِس دِن، اپنے بھائیوں اور اپنے خُداوند کے حُضُور گُناہوں کا اِعِتَراف کرتے ہُوئے، تُو اپنی نذریں اور ہدیے حق تعالیٰ کے حُضُور گُزراننا۔

 اور اِس دِن تُو کوئی اور کام نہ کرنا، سادہ دِلی سے کھانا تیار کرنا تاکہ تیرا روزہ کامِل ہو، یا، با الفاظِ دیگر، تیری خُوشی پُوری ہو۔

روزے کی نذرانہ کی برکات

تمام صحائف میں، روزہ ایک باقاعدہ اور مقصد کے تحت کی جانے والی روحانی اصلاح ہے

جو انسان کی مرضی کو خدا کی مرضی کے مطابق ڈھالنے کے لیے بنائی گئی ہے

۔ صحائف کی روشنی میں، روزہ ذاتی عاجزی اور روحانی طاقت کا باعث بنتا ہے۔

جسمانی بھوک اور بنیادی خواہش کو خود اپنے اختیار سے روک کر

، اہل ایمان جسمانی خواہشات پر ضبط نفس سیکھتے ہیں

جو اس بات کا ثبوت ہے کہ "انسان صرف روٹی ہی سے جیتا نہ رہے گا” (استثنا 3:8، متی 4:4)۔ یہ جسمانی عمل روحانی طور پر سچی لگن پیدا کرتا ہے،

جس سے انسان کو الہیٰ ہدایت تلاش کرنے، الہام حاصل کرنے، اور آزمائش، توبہ،

یا زندگی کے اہم فیصلوں کے دوران روح القدس کی رہنمائی حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے (عزرا 23:8، عقائد اور عہُود 14–59:12)۔

مزید برآں، روزے کا مقصد خود غرضی کو ختم کرنا اور مقدسینوں  کی توجہ کو معاشرے اور فلاح و بہبود کی طرف موڑنا ہے۔

جیسا کہ یسعیاہ کی کتاب میں درج ہے، "وہ روزہ جسے خدا نے پسند کیا ہے” کا تعلق سماجی انصاف سے ہے—یعنی بدی کے بندھنوں کو کھولنا،

بھاری بوجھ کو ہلکا کرنا، بھوکوں کو کھانا کھلانا، اور ننگوں کو لباس پہنانام (یسعیاہ 7–58:6)۔ جدید صحائف میں بھی اس فکر کو ایک حکم کے طور پر پیش کیا گیا ہے

کہ ضرورت مندوں کو نذرانے دیے جائیں اور ان کی دیکھ بھال کی جائے (عقائد اور عہُود 30:42، 76:88)، تاکہ روزے کا یہ تقویٰ رحم دلی کا عملی ذریعہ بن سکے۔

آخر کار، روزہ ذاتی قربانی کو اجتماعى راحت میں بدل دیتا ہے، جس سے یہ بات یقینی ہو جاتی ہے

کہ ایک شخص کی روحانی عبادت براہِ راست دوسرے شخص کی دنیوی مشکلات کو آسان کرے۔

SOURCE :

Third Hour

FAQ :

  • روزہ ہمیں ضبطِ نفس کے بارے میں کیا سکھا سکتا ہے؟
    روزہ ہمیں عارضی طور پر جسمانی ضروریات کو ایک طرف رکھ کر روحانی باتوں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کے ذریعے ضبطِ نفس کی مشق کرنے میں مدد دیتا ہے۔
  • مشکل وقت میں روزہ ہماری کس طرح مدد کر سکتا ہے؟
    جب ہم مشکلات کا سامنا کر رہے ہوں تو روزہ اور دعا مل کر ہمیں خدا کی رہنمائی حاصل کرنے، اطمینان پانے اور اُس پر اپنے بھروسے کو مضبوط کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
  • مسیحی روزہ کیوں رکھتے ہیں؟
    مسیحی خدا کے قریب آنے، اپنے ایمان کو مضبوط کرنے، رہنمائی حاصل کرنے اور روحانی طور پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کے لیے روزہ رکھتے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے آپ یہ بھی دیکھ سکتےہیں

روزہ کیا ہے ؟ اور مورمنز روزہ کیوں رکھتے ہیں

گناہ ہمیں خدا سے دورکرتاہےاورکمزوریاں ہمیں خدا کی طرف لاتی ہیں ۔

SEE ALSO  :