سوالات اور جوابات: کیا بائبل مورمن کی کتاب کے بارے میں بات کرتی ہے؟

آپ کے سوال کا شکریہ۔ یہ ایک عام سوال ہے، اور ہمیں امید ہے کہ ہم اس کا تسلی بخش جواب دے سکیں گے۔

بائبل میں مورمن کی کتاب کے حوالہ جات کو سمجھنا مشکل ہو سکتا ہے اور کچھ تشریح کی ضرورت ہے۔

حزقی ایل 37 باب 15 سے یہ مخصوص حوالہ دیکھیں۔

 پھر خداوند کا کلام مجھ پر نازل ہوا ۔
 کہ اے آدمزاد ایک چھڑی لے اور اس پر لکھ یہوداہ اور اس کے رفیق بنی اسرائیل کے لئے۔پھر دوسری چھڑی لے

اور اس پر یہ لکھ افرا ئیم کی چھڑی یوسف اور اس کے رفیق تمام بنی اسرائیل کے لئے ۔
اور ان دونوں کو جوڑ دے کہ ایک ہی چھڑی تےرے لئے ہوں اور وہ تےرے ہاتھ میں ایک ہونگی ۔
 اور جب تےری قوم کے لوگ تجھ سے پوچھیں اور کہیں کہ ان کاموں سے تےرا کیا مطلب ہے ؟کیا تو ہم کو نہیںبتائے گا ؟
 تو تو ان سے کہنا کہ خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ دیکھ میں یوسف کی چھڑی کو جو افرائےم کے ہاتھ میں ہے

اور اس کے رفیقوں کو جو اسرائیل کے قبائل ہیںلونگا اور یہوداہ کی چھڑی کے ساتھ جوڑ دونگا

اور ان کو ایک ہی چھڑی بنا دونگا اور وہ مےرے ہاتھ میں ایک ہونگی ۔
 اور وہ چھڑےاں جن پر تو لکھتا ہے انکی آنکھوں کے سامنے تےرے ہاتھ میں ہونگی ۔

جب یہ صحیفہ لکھا گیا تھا، اور آج بھی بعض یہودی عبادت گاہوں میں، مقدس نوشتے چرم

کے طوماروں پر لکھے جاتے تھے جو ایک لکڑی کی چھڑی یا "لکڑی کے ٹکڑے” کے گرد لپیٹے جاتے تھے۔

لہٰذا، لکڑی کے ٹکڑے پر لکھنے کا مطلب دراصل چرم یا پیپرس پر لکھنا تھا،

جسے لکڑی کے ایک ٹکڑے کے گرد لپیٹ دیا جاتا تھا۔

اس آیت میں دو لکڑی کے ٹکڑوں کا ذکر ہے، جن سے مراد دو طومار، دو تحریری ریکارڈ، یا اگر آپ چاہیں تو دو کتابیں ہیں۔

بائبل اور مورمن کی کتاب کی ابتدا۔

یہوداہ کے لیے لکھی گئی لکڑی کی تختی، جسے یہودہ کی چھڑی بھی کہا جاتا ہے دراصل بائبل ہے،

کیونکہ یہ یہوداہ کی نسل، یعنی یہودیوں، اور بنی اسرائیل میں ان کے ساتھیوں کا ریکارڈ ہے۔

یہوداہ اور بنیمین کے قبائل بنی اسرائیل کے دیگر دس قبائل سے الگ ہو کر یروشلم میں آباد ہو گئے تھے،

اور بائبل کی زیادہ تر کتابیں بنی اسرائیل کے اسی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔

دوسری چھڑی جو یوسف کے لیے لکھی گئی تھی افرائیم کی چھڑی کہلاتی ہے یہ ان دس قبائل کے اُس حصے سے متعلق ہے

جو یہوداہ اور بنیمین کے قبائل کی علیحدگی کے بعد بھی ایک ساتھ رہے تھے۔

یوسف کے دو بیٹے افرائیم اور منسّی تھے، اور افرائیم کی نسل ان دس قبائل میں نمایاں مقام رکھتی تھی۔

اسی وجہ سے اس ریکارڈ کو افرائیم کی چھڑی کہا جاتا ہے

600

 قبل مسیح میں افرائیم اور منسیٰ کی اولاد میں سے ایک گروہ، خُداوند کی راہنمائی اور ہدایت پر یروشلم سے نکلا

اور نئی جگہ ، یعنی موجودہ شمالی اور جنوبی امریکہ، پہنچایا گیا۔

خدا نے ان لوگوں پر اپنا ظہور جاری رکھا اور اپنے نبیوں کے ذریعے انہیں ہدایات دیتا رہا۔ انہوں نے تقریباً

1,000

سال کے عرصے تک خدا کے ساتھ اپنے عہدوں اور معاملات کا ریکارڈ محفوظ رکھا۔

یہ ریکارڈ دھاتی پلیٹوں پر لکھا گیا تھا اور مصری ہیروگلیفس کا استعمال کرتے ہوئے کندہ کیا گیا تھا

یہ ریکارڈ اس قوم کے دوسرے سے آخری نبی نے مرتب کیا تھا،

جس کا نام مورمن تھا، اور یہ ریاستہائے متحدہ میں نیو یارک کے موجودہ شہر پالمیرا کے قریب واقع ایک ٹیلے میں چھپے گئے تھے

 

آج ہمارے پاس کتابِ مورمن کیسے پہنچی؟

میں خداوند کے ایک فرشتے نے جوزف سمتھ نامی ایک نوجوان پر ظاہر ہو کر بعد میں یہ ریکارڈ اس کے حوالے کیے۔

جوزف اسمتھ نے خدا کے الہام کے تحت ان کا انگریزی زبان میں ترجمہ کیا،

اور امریکی براعظم کے قدیم باشندوں کا یہ مختصر ریکارڈ،

جو افرائیم اور منسّی کی نسل سے تعلق رکھتے تھے، کتابِ مورمن کہلایا۔

حزقی ایل نے دونوں کتابوں کو ایک ساتھ جوڑنے اور انہیں ایک چھڑی بنانے کی بات کی ہے،

 اور ان دونوں کو جوڑ دے کہ ایک ہی چھڑی تےرے لئے ہوں اور وہ تےرے ہاتھ میں ایک ہونگی ۔

یہ حوالہ وضاحت کرتا ہے کہ بائبل اور مورمن کی کتاب خداوند کے ہاتھ میں ایک کتاب کے طور پر ہیں دوسرے الفاظ میں،

دونوں ایک ہی انجیل کی منادی کرتی ہیں، دونوں خداوند کی الوہیت اور اُن کی عظیم کفارے کی قربانی کی گواہی دیتی ہیں،

اور دونوں اُنہی کہانت کے اختیارات کا حوالہ دیتی ہیں جو خدا نے اپنے نبیوں کو دنیا کے دونوں نصف کرّوں میں عطا کیے تھے۔

کتابِ مورمن کو یسوع مسیح کی دوسری گواہی کہا جاتا ہے۔

بائبل اور مورمن کی کتاب کو کلیسیا یسوع مسیح برائے مقدسین نے اخری ایام کے مشنری اور اراکین ایک ساتھ لے

کر چلتے اور استعمال کرتے ہیں،

یوں یہ صحیفہ پورا ہوتا ہے: