ہمارا مشنری ہونے کا مقصد آپ سب کو اور (دوسروں کو )میسح کی طرف آنے کے لیے دعوت دینا,کہ آپ بحال شدہ انجیل،

کی خوشخبری کو خداوند یسوع مسیح اور اس پر ایمان، توبہ، بپتسمہ،

روح القدس کے تحفہ کو حاصل کرنے اور آخر تک براداشت میں مددکرنا ہے۔

اور ہم آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ یسو ع مسیح کی دوسری آمد کے لیے تیار رہے

کیونکہ 2019 کی جنرل کانفرنس میں کلیسیا ء

کے صدر رسل ایم نیلسن نے بیان کیا ہے کہ وقت نزدیک ہے۔

ہم آپ سب سے محبت کرتےہیں اور آپ سے درخواست کرتےہیں

ہماری مدد کریں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی حاصل کرنے میں تاکہ ہم اپنےوقت کو عقلمندی کے ساتھ استعمال کر سکے۔

اور اُس کی بہت سی کھوئی ہوئی روحوں کو اس گھر میں واپس لا سکے ۔

اور اگر آپ کے خاندان میں کو ئی بھی آپ کی فیلمی کا رکن ،

یا کوئی ،دوست، رشتہ دار، جس کو آپ سمجھتے ہیں جو کلیسیاء

میں شمولیت اختیار کرنا چاہتا ہے تو ہم سے رابطہ کریں ،اور ہم اُن تمام کی اس کی بادشاہی کی طرف لے جانے میں رہنمائی کریں گے۔ !

لیکن شاید بولنے سے بھی زیادہ اہم بات سننا ہے۔ یہ لوگ صرف بپتسمہ کے اعداد و شمار نہیں ہیں، بلکہ خدا کے بچے،

ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں، اور انہیں اُس چیز کی ضرورت ہے جو ہمارے پاس ہے۔ خلوص دل سے پیش آئیں۔

سچے دل سے اُن تک پہنچیں۔ ان دوستوں سے پوچھیں کہ اُن کے لیے سب سے زیادہ اہم کیا ہے؟

وہ کن چیزوں کو عزیز رکھتے ہیں اور کس چیز کی قدر کرتے ہیں؟

پھر اُن کی بات غور سے سنیں۔

اگر موقع مناسب ہو تو آپ اُن سے یہ بھی پوچھ سکتے ہیں کہ اُن کے خوف کیا ہیں، وہ کس چیز کی آرزو رکھتے ہیں،

یا اُنہیں اپنی زندگی میں کس چیز کی کمی محسوس ہوتی ہے۔

میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ اُن کی باتوں میں ہمیشہ کوئی نہ کوئی ایسی بات ہوگی جو انجیل کی کسی سچائی کی طرف اشارہ کرے گی، جس کے بارے میں آپ گواہی دے سکتے ہیں اور پھر مزید بات کر سکتے ہیں۔