مصور شدہ "نئے عہد نامے کی کہانیاں” اب پرنٹ میں دستیاب۔

اس پرنٹ ایڈیشن کی اشاعت کے ساتھ ہی نئی نسل کے لیے ’صحائف کی کہانیوں کے سلسلے کو جدید انداز میں ڈھالنے

کی برسوں پر محیط کاوش پایۂ تکمیل کو پہنچ گئی ہے۔

کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسینِ آخری ایام کی جانب سے با تصویر کتاب

کا نظرِ ثانی شدہ ایڈیشن اب پرنٹ (اشاعت) اور آن لائن دستیاب ہے، جس کے ساتھ اینیمیٹڈ ویڈیوز بھی شامل ہیں۔

پرنٹ ایڈیشن چرچ کے تقسیم کار مراکز اور ویب

store.ChurchofJesusChrist.org

پر دستیاب ہے۔اس کی نقول 2027 کے نصابآؤ، میری پیروی کروکے مواد کے ساتھ تقسیم کی جا رہی ہیں،

جس کا مرکز نیا عہد نامہ ہے۔ وہ خاندان جن کے بچے پرائمری کی عمر کے ہیں،

وہ اپنے مقامی رہنماؤں سے اس کی ایک کاپی کی درخواست کر سکتے ہیں۔

یہ کہانیاںگاسپل لائبریریمیں 68 زبانوں میں ڈیجیٹل صورت میں بھی دستیاب ہیں۔

صحیفوں کی کہانیوں کے ذریعے بچوں کو نجات دہندہ کو جاننے میں مدد دینا

بچوں کے لیے صحیفوں کی کہانیوں میں بیان کردہ شخصیات اور واقعات سے واقفیت حاصل کرنا صحیفوں

کو سمجھنے اور اُن کا مطالعہ کرنے کو زیادہ آسان اور کم مشکل بنا سکتا ہے۔

سنڈے سکول کے جنرل صدر اور صحائف کمیٹی کے رکن پال وی جانسن

کو آج بھی یاد ہے کہ جب وہ چھوٹے تھے تو اُن کی دادی اُن کے ساتھ بیٹھ کر بائبل کی آسان

الفاظ میں لکھی گئی اور تصاویر سے مزین کہانیاں پڑھا کرتی تھیں۔

اس تجربے نے اُنہیں بائبل کی تعلیمات کو بہتر طور پر سمجھنے اور اُس سے واقفیت حاصل کرنے میں مدد دی۔

اُنہیں امید ہے کہ یہ نئے وسائل بچوں کی ابتدائی روحانی گواہیوں کو مضبوط بنانے اور اُن کے ایمان کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا، "نئے عہد نامے کی کہانیاں بچوں کو کم عمری ہی سے صحیفوں سے واقفیت حاصل کرنے

کا ایک آسان اور قابلِ فہم ذریعہ فراہم کرتی ہیں۔

پھر جب وہ اتنے بڑے ہو جاتے ہیں کہ خود صحیفوں کا مطالعہ کر سکیں،

تو اُنہیں صحیفے پڑھنا مشکل یا خوف زدہ کرنے والا محسوس نہیں ہوتا،

کیونکہ وہ پہلے ہی کہانیوں، اُن میں بیان کردہ شخصیات کے ناموں اور حتیٰ کہ اُن کی تعلیمات سے بھی واقف ہوتے ہیں۔”

پرائمری جنرل پریذیڈنٹ روزمیری کے۔ چبوٹانے کہا کہ نئی ترتیب دی گئی کہانیاں اور تصاویر اس خواہش سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہیں

کہ بچوں کو صحیفوں سے اپنائیت محسوس کرنے اور یسوع مسیح کے بارے میں ان کی سمجھ بوجھ کو مضبوط بنانے میں مدد ملے۔

انہوں نے کہا

اس کتاب میں ایک پُرمسرت روح بسی ہوئی ہے۔ آپ اسے سادہ عبارت میں محسوس کر سکتے ہیں،

روشن اور دلکش تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں، اور خاص طور پر نجات دہندہ (یسوع مسیح) کے چہرے کے تاثرات میں دیکھ سکتے ہیں

جب وہ بچوں کے ساتھ گھل مل رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا

جنرل اتھارٹی سیونٹی اور اسکرپچرز کمیٹی کے رکن، ایلڈر یورگ کلیبنگاٹ

نے کہا کہ یہ وسائل ہر اس شخص کے لیے ہیں جسے "صحیفوں کو سمجھنے کے لیے بس تھوڑے سے ابتدائی سہارے (رہنمائی) کی ضرورت ہے۔

یہ وسائل چھوٹے بچوں، نئے پڑھنے والوں، انگریزی زبان سیکھنے والے افراد اور اُن تمام لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں

جو آسان الفاظ میں لکھی گئی عبارتوں اور تصویری انداز میں سیکھنے سے زیادہ فائدہ حاصل کرتے ہیں۔

بزرگ کلیبنگاٹ نے کہا، "میرے خیال میں یہ خدا کی محبت کی ایک علامت ہے

کہ اُس نے ایسے وسائل فراہم کیے ہیں جو اُس کے تمام بچوں کو اُس کے قریب آنے اور اُس کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں،

حتیٰ کہ اُس وقت بھی جب صحیفوں کو پڑھنا اور سمجھنا اُن کی موجودہ صلاحیتوں سے بڑھ کر ہو۔”

صحیفوں کی کہانیوں کے منصوبے کی تکمیل

عہدِ نامہ جدید کی کہانیاں کی اشاعت ایک ایسے منصوبے کی تکمیل کی علامت ہے جس پر کئی سالوں سے کام جاری تھا۔

اس منصوبے کا مقصد صحیفوں کی کہانیوں کے سلسلے کو نئی نسل کے لیے ایک نئے اور دلچسپ انداز میں پیش کرنا تھا۔

یہ کوشش اصل ایڈیشن کی اشاعت کے 40 سال سے زیادہ عرصے بعد مکمل ہوئی ہے۔

اس سلسلے کی دیگر کتابیں، جن میں مورمن کی کتاب کی کہانیاں

عقائد اور عہُود

 اور اولڈ ٹیسٹامنٹ اسٹوریز بھی ڈیجیٹل اور پرنٹ میں دستیاب ہیں

سنہ 2019 سے اب تک صحیفوں کی 225 سے زیادہ کہانیوں پر نظرِثانی کی گئی ہے اور اُنہیں نئے انداز میں دوبارہ تحریر کیا گیا ہے۔

اس منصوبے میں سینکڑوں نئی تصاویر اور اینیمیٹڈ ویڈیوز بھی شامل کی گئی ہیں

جنہیں اس مقصد کے تحت تیار کیا گیا ہے کہ ہر عمر کے لوگ صحیفوں کی تعلیمات اور اُن میں بیان

کردہ کہانیوں کو زیادہ آسانی اور بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔

اینیمیٹڈ ویڈیوز کہانیوں میں جان ڈال دیتی ہیں

اینیمیٹڈ ویڈیوز صحیفوں کی کہانیوں سے واقفیت حاصل کرنے کا ایک اور مؤثر اور دلچسپ ذریعہ فراہم کرتی ہیں۔

موسیقار کینڈرا لو نے اسٹوڈیو میں اینیمیشنز دیکھتے ہوئے ہر ویڈیو کے لیے خصوصی اور منفرد موسیقی ترتیب دی۔

کلیسیا کے پروگرام مینیجر مائیک میڈسن نے کہا، "کینڈرا موسیقی کی دنیا میں غیر معمولی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اُن میں یہ منفرد خوبی ہے کہ وہ موقع پر ہی موسیقی تخلیق کر سکتی ہیں۔”

تاروں والے سازوں، پیتل کے بگل نما سازوں، تال والے آلات اور پیانو سمیت مختلف موسیقی کے آلات کا استعمال کرتے ہوئے،

کینڈرا لو نے کہانیوں کے مناظر کے مطابق موسیقی ترتیب دی، جس سے یہ کہانیاں مزید جاندار اور پُراثر بن گئیں۔

انہوں نے کہا

"جب بھی میں یہاں آتی ہوں تو دعا کرتی ہوں کہ میں اپنی مرضی کو خدا کی مرضی کے تابع کر دوں،

کیونکہ سب کچھ اُسی کے اختیار میں ہے۔

میری دعا ہوتی ہے کہ وہ مجھے اپنے کام کے لیے ایک وسیلے کے طور پر استعمال کرے اور میری رہنمائی فرمائے۔”

مائیک میڈسن نے کہا کہ موسیقی ہر کہانی میں پیش آنے والے تنازعات،

مشکلات اور اُن کے حل کو مؤثر انداز میں پیش کرنے میں مدد دیتی ہے۔

کینڈرا لو نے نہایت احتیاط اور مہارت سے موسیقی ترتیب دی تاکہ ناظرین اُن احساسات اور جذبات کو بھی محسوس کر سکیں

جنہیں صرف الفاظ اور تصاویر کے ذریعے بیان کرنا ممکن نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا، "میری خواہش ہے کہ یہ ویڈیوز دیکھنے والے لوگ روحانی تحریک حاصل کریں، سوالات پوچھیں،

علم حاصل کریں، قیمتی سبق سیکھیں، روحانی طور پر ترقی کریں اور اس بات پر بھروسا رکھیں کہ آسمان پر ایک خدا موجود ہے

اور ایک نجات دہندہ، یسوع مسیح ہے، جو اُن سے محبت کرتا ہے۔”

کینڈرا لو نے کہا کہ جب وہ اپنے بچوں کو بار بار یہ ویڈیوز دیکھتے ہوئے اور یسوع مسیح، آسمانی باپ،

جوزف سمتھ اور صحیفوں میں بیان کردہ شخصیات کے لیے اُن کی محبت کو بڑھتے ہوئے دیکھتی ہیں،

تو اُنہیں محسوس ہوتا ہے کہ اُن کی تمام محنت اور کوششیں واقعی بامقصد اور قابلِ قدر ثابت ہوئی ہیں۔

کلیسیا کے پروڈکٹ بریڈ بوائس نے کہا، "صحیفے یسوع مسیح کی گواہی دیتے ہیں،

اور جب کوئی شخص صحیفوں سے زیادہ واقفیت حاصل کرتا ہے اور اُن کے مطالعے میں وقت گزارتا ہے،

تو اُس کی زندگی میں تبدیلی آنا شروع ہو جاتی ہے۔”

source :

Church news.

مزید جاننے کے لیے آپ یہ بھی دیکھ سکتےہیں

مورمن کی کتاب: مسیح کے جی اُٹھنے کی گواہ

SEE ALSO :