نیو گاسپل لائبریری اور ممبر ٹولز کی خصوصیات اراکین کو زیادہ مؤثر طریقے سے مطالعہ اور خدمت کرنے میں مدد دیتی ہیں
کلیسائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام کی گاسپل لائبریری اور ممبر ٹولز ایپس میں شامل نئی خصوصیات اراکین کو انجیل کا زیادہ مؤثر طریقے سے مطالعہ کرنے اور کلیسیا کی ذمہ داریوں میں بہتر خدمت انجام دینے میں مدد دے رہی ہیں۔
گاسپل لائبریری
گاسپل لائبریری میں نئی خصوصیات صارفین کو روزانہ روحانی چیزیں تلاش کرنے، اپنی میٹنگز میں بہتر طور پر حصہ لینے، اور اپنے انجیلی مطالعے کی افادیت بڑھانے میں مدد دیتی ہیں۔
یہ نئی خصوصیات اب ائی او ایس اور اینڈرائڈ دونوں میں دستیاب ہے
ہفتے کی تصویر
گاسپل لائبریری ایپ کے ہوم پیج پر ایک نیا "ہفتے کی تصویر” کارڈ یسوع مسیح کی زندگی اور خدمت کے مناظر پیش کرتا ہے۔ یہ تصاویر ("آؤ، میرے پِیچھے چلو” اسباق سے متعلق نہیں ہیں) اراکین کے لیے ایک اور طریقہ فراہم کرتی ہیں تاکہ وہ اپنی زندگیاں اور ذہن نجات دہندہ پر مرکوز رکھ سکیں، چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔
یہ خصوصیت سینیئر مشنری سسٹر جینس آر. پرڈی جیسے اراکین کے لیے بہت مددگار ثابت ہو رہی ہے
جنہوں نے اپنے بیڈروم میں ایک خاص جگہ بنائی ہے جو روحانی تصاویر، تصویریں اور دیگر اشیاء سے بھری ہوئی ہے۔ اُنہوں نے کہا:
“یہ جگہ میرے لیے ایک محفوظ، پرسکون، تسلی بخش اور پُرامن ماحول بن گئی ہے،
جہاں مجھے اپنے نجات دہندہ کی محبت کی حقیقی یاد دہانیاں ملتی ہیں۔
اور جب میں غور و فکر اور دعا کرتی ہوں، تو مجھے معلوم ہوتا ہے کہ میں کبھی اکیلی نہیں ہوں۔”
جب بھی ہفتے کی کوئی نئی تصویر پوسٹ کی جائے تو اطلاع (نوٹیفکیشن) حاصل کرنے کے لیے، تین نقطوں پر کلک کریں
وارڈ اور برانچ کی خصوصیات
اتوار کے روز، صارفین اُن وارڈز یا برانچز کی سیکرامنٹ میٹنگ کے گیت دیکھ سکتے ہیں جہاں وہ جا رہے ہوتے ہیں
چونکہ یہ خصوصیت (جیو لوکیشن) پر مبنی ہے، صارفین صرف گیت کارڈ کے اوپری دائیں جانب
تین نقطوں پر ٹیپ کریںاور عبادت کرنے کے لیے قریبی وارڈ تلاش کریں جہاں وہ واقع ہیں۔
اسی طرح، جب اراکین دوسرے وارڈز یا برانچز میں جا رہے ہوتے ہیں،
تو وہ پوسٹ کردہ ریلیف سوسائٹی اور ایلڈرز کورم کے اسباق دیکھ سکتے ہیں اور انتخاب کر سکتے ہیں کہ وہ کون سے اسباق دیکھنا چاہتے ہیں۔
یہ خصوصیات خاص طور پر مشنریوں، ہائی کونسلرز، بار بار سفر کرنے والوں اور دوسرے لوگوں کے لیے مددگار ہیں جو اکثر دوسرے وارڈز میں جاتے ہیں اور زیادہ مؤثر طریقے سے شریک ہونا چاہتے ہیں
اب صارفین اپنے نمایاں مطالعہ منصوبوں کے لیے زیادہ آسانی سے ذاتی مطالعہ شیڈول بنا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ، صارفین اب مخصوص مطالعہ منصوبوں کا لنک بھی شیئر کر سکتے ہیں،
تاکہ دوست یا خاندان کے افراد بھی اپنی رفتار کے مطابق اُسی مواد کا مطالعہ کر سکیں۔
یہ سہولیات خاص طور پر نوجوانوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوں گی،
جنہیں ینگ وومن اور ینگ مین جنرل پریزیڈنسیز کی طرف سے مئی سے اگست تک اپڈیٹ شدہ برائے مضبُوطیِ نوجوانان گائیڈ کے ابواب کا ہفتہ وار مطالعہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔
برائے مضبُوطیِ نوجوانان اسٹڈی پلان دیکھنے کے لیے اس لنک کو اپنے موبائل ڈیوائس پر کھولیں
فل اسکرین نیویگیشن
صارفین کو یہ انتخاب کرنے کی سہولت دیتی ہے کہ وہ اوپر اور نیچے iOS
ایک انتہائی پسند کی جانے والی خصوصیت صارفین اب ایک بار پھر آسانی سے ڈبل ٹیپ کرکے فل سکرین ویو میں داخل
iOS
والے ٹول بارز دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں
اور باہر ہو سکتے ہیں۔ "فل سکرین آن اسکرول” سیٹنگ کو فعال کرنے کے لیے، "ڈسپلے” پر جائیں
ممبر ٹولز
ممبر ٹولز ورژن 5.5 نے درج ذیل نئی خصوصیات شامل کی ہیں
تاکہ صارفین اپنی ذمہ داریوں کو موبائل ڈیوائس کی سہولت سے زیادہ مؤثر طریقے سے انجام دے سکیں۔
کلاس اور کورم کی حاضری میں بہتری
کلاس ٹیچر اور لیڈر اب بچوں اور نوجوانوں کی حاضری کے ساتھ ساتھ ٹیچر کی حاضری بھی ریکارڈ کر سکتے ہیں،
جس سے یہ عمل تیز اور آسان ہو جاتا ہے۔
طے شدہ ترتیب کے مطابق، اساتذہ کو صرف اُن کے مقرر کردہ ہفتے دکھائی دیں گے تاکہ استعمال کا تجربہ زیادہ آسان اور منظم رہے۔
اس کے علاوہ، وہ کلاس کی حاضری کے خلاصے کو ایک نظر میں دیکھ سکتے ہیں،
جس سے کلاس کے اراکین کی بہتر مدد اور خدمت کرنا آسان ہو جاتا ہے۔
سہ ماہی رپورٹ
سہ ماہی رپورٹ لیڈر اور کلرک ریسورسز اور ممبر ٹولز ایپ دونوں میں دستیاب ہے
سہ ماہی رپورٹ زمروں میں ترتیب دیتی ہے، جو لیڈرز کو ضروریات کی نشاندہی کرنے اور زیادہ سوچ سمجھ کر خدمت انجام دینے میں مدد دے سکتی ہے
مثال کے طور پر، صارفین اُن افراد کی فہرست دیکھ سکتے ہیں جو باقاعدگی سے کلیسیا میں شرکت کرتے ہیں،
ایسے ممکنہ ایلڈرز جنہوں نے اس سہ ماہی میں سنڈے اسکول میں شرکت کی ہو،
موجودہ ہیکل کا اجازت نامہ رکھنے والے نوجوان، اور دیگر معلومات۔
کسٹم ممبر لسٹس
ممبر ٹولز ایپ میں ممبر لسٹس (جسے پہلے "گروپس” کہا جاتا تھا) ان افراد کی حسب ضرورت فہرستیں ترتیب دینے کا ایک بہترین طریقہ ہیں
جن سے کوئی ممبر باقاعدگی سے رابطہ کر سکتا ہے، لیکن جو لازمی طور پر کسی تنظیم کے تحت منظم نہ ہوں۔
مثال کے طور پر، کوئی صارف منفرد فہرستیں بنا سکتا ہے، جیسے وارڈ کاؤنسل کے افراد،
وہ اراکین جنہوں نے متبادل اساتذہ بننے کے لیے رضاکارانہ طور پر خدمت پیش کی ہو،
قریبی رہنے والے اراکین، یا پرائمری کلاس کے بچوں کے والدین۔
تمام فہرستیں نجی ہوتی ہیں اور صرف صارف کے ذاتی استعمال کے لیے ہوتی ہیں۔
اکاؤنٹ سپورٹ
صارفین
account.ChurchofJesusChrist.org
پر جا کر اپنے کلیسیا اکاؤنٹ کی سیٹنگز ترتیب دے سکتے ہیں۔ یہاں وہ اپنی ذاتی معلومات کو منظم کر سکتے ہیں،
کلیسیا کی ای میلز کو سبسکرائب کر سکتے ہیں،
اپنے کسی عزیز کے اکاؤنٹ کو مینیج کر سکتے ہیں، اور مزید بہت کچھ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کو اپنا کلیسیا اکاؤنٹ بنانے یا دوبارہ حاصل کرنے میں مدد کی ضرورت ہو، تو وزٹ کریں۔
