بارہ رسولوں کی کوئرم کے رکن ایلڈر نیل ایل اینڈرسن اور اُن کی اہلیہ سیسٹر کیتھی اینڈرسن واشنگٹن ڈی سی ہیکل کے احاطے سے نوجوان بالغوں کے لیے مخصوص پیغامات شیئر کریں گے
یہ عنوان نبی اور ہیکلیں
ہماری یسوع مسیح کی طرف توجہ مرکوز کرتی ہیں
.
یہ نشریات جس میں 12 رسولوں کی جماعت کے ایک رکن شامل ہوں گے
دو نومبر 2025 کو امریکہ میں اور نو نومبر کو دیگر علاقوں میں دستیاب ہوگی
کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین اخری ایام کے تمام 18 سے 35 سال کے نوجوان بالغ اور ہائی سکولز کے سٹوڈنٹس کو مشورہ دیا جاتا ہے
کہ عالمگیر عبادت پر دوستوں کے ساتھ تشریف لائیں
اور نشریات دیکھیں اور بعد میں سیکھی ہوئی
باتوں پر عمل کرنے کے طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کریں
شمالی اور جنوبی امریکہ میں نوجوانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے
کہ وہ دو نومبر اتوار کے دن شام چھ بجے ماؤنٹن ٹائم پر براہ راست نشریات کے لیے مقامی اجتماع میں شرکت کریں
امریکہ کے علاوہ دیگر علاقوں میں،
نوجوان بالغوں کو اتوار، 9 نومبر کو دوپہر
اور شام کے اوقات میں مقامی سطح پر دوبارہ نشریات دیکھنے کے مواقع تلاش کرنے چاہئیں۔
نشریاتی شیڈیول میں دستیاب زبانیں اور سماعت سے محروم افراد کے لیے خصوصی سب ٹائٹل کی معلومات شامل ہیں
