صدر اوکس نے بیلو ہوریزونٹے ہیکل کی تقدیس سے قبل ایس بی ٹی کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔
بیلو ہوریزونٹے ٹیمپل کے افتتاح کی شام، صدر ڈیلن ایچ اوکس نے رپورٹر لیانڈرو میگالہا ایس کو دیے گئے ایس بی ٹی نیوز
کے ایک خصوصی انٹرویو میں شرکت کی۔ کلیسیا
کے صدر بننے کے بعد صدر اوکس کا یہ پہلا بین الاقوامی دورہ تھا،
اور انہوں نے اس گفتگو کے دوران یہ وضاحت کی کہ انہوں نے اپنے اس پہلے دورے کے لیے برازیل کو کیوں منتخب کیا،
اور ساتھ ہی ملک میں موجود کلیسیا کے 15 لاکھ سے زائد اراکین کے لیے اپنا ایک خصوصی پیغام بھی دیا۔
"میں لوگوں کے جذبے (روح) کو محسوس کرنا چاہتا تھا”
لیانڈرو میگالائس کے اس سوال کے جواب میں کہ انہیں اس خاص وقت میں برازیل انے پر کس چیز نے راغب کیا،
صدر اوکس نے براہ راست جواب دیا:
"میں برازیل آنے کے لیے بے تاب تھا۔ لیکن، چرچ کے صدر کی حیثیت سے، پہلا انتخاب میرا اپنا حق ہے،
اور جیسے ہی میں نے دیکھا کہ برازیل میں ایک ہیکل موجود ہے، میں نے اسی کا انتخاب کیا،
کیونکہ میں اس قوم میں آنا چاہتا تھا اور یہاں کے لوگوں کے جذبے کو محسوس کرنا چاہتا تھا۔
.
بہن کرسٹن اوکس نے اپنے شوہر کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے برازیل کے لوگوں کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا:
"ہم یہاں کے لوگوں سے محبت کرتے ہیں۔ وہ بہت گرمجوش اور محبت کرنے والے لوگ ہیں۔
اور ہمیں خاص طور پر یہ ہیکل بہت عزیز ہے؛ یہ ان تمام عمارتوں میں سب سے مقدس ہے
جو ہم نے تعمیر کی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اس ہیکل کی قوت پورے شہر کو اپنی روحانی تاثیر سے بھر دے گی۔
ہیکل سے کیا مراد ہے؟

جب یہ پوچھا گیا کہ بیلو ہوریزونٹے ہیکل ‘ مقدسین اخری ایام کے لیے کیا اہمیت رکھتی ہیں،
تو صدر اوکس نے وضاحت کی کہ یہ عبادت کا اعلا ترین مقام ہیں اور لوگوں کی زندگیوں پر عملی اثر ڈالتی ہیں:
ہیکل ہماری عبادت کا عروج ہیں، اور یہ ہیکل میں آنے والوں کی ذاتی زندگی، ان کے اپنی فیملیز کے ساتھ رویے
اور اپنے ملک کی خدمت کے جذبے پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔ ہم جو بھی ہیکل تعمیر کرتے ہیں،
وہ اپنے ممبران اور ان علاقوں کی برادریوں پر چرچ کے مثبت اثرات کو بڑھاتا ہے جہاں یہ ہیکل قائم کیے جاتے ہیں۔
علاقائی اثرات کے حوالے سے صدر اوکس نے مزید کہا کہ نیا ہیکل اس علاقے کی دس کلیسیائی جماعتوں کی خدمت کرے گا:
"خداوند کا گھر تعمیر کرنا ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔
یہاں ایک ہیکل کی موجودگی پورے برازیل میں بہت سے لوگوں کی زندگیوں کے لیے برکت کا باعث بنے گی

سالگرہ کا پیغام اور ممبران کے لیے ایک نصیحت
یہ انٹرویو صدر اوکس کے 94 سال کے ہونے کے چند دن بعد ہوا، اور لیانڈرو میگالائس نے اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے
برازیلی ممبران کی طرف سے مبارکباد کے جذبات پہنچائے۔ انہوں نے شکر گزاری کے ساتھ جواب دیا:
مجھے اپنی 94 ویں سالگرہ پر مبارکباد موصول ہونے پر خوشی ہے۔ میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں
کہ اس نے مجھے اتنی طویل عمر عطا کی۔ میں اس موقع کو خوشی کے ساتھ قبول کرتا ہوں۔
میں صرف یہ کہتا ہوں: احکامات کی پابندی کریں، اچھے شہری بنیں، اپنے خاندانوں کو مضبوط بنائیں،
اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔
یہ وہ پیغام تھا جو صدر اوکس نے بیلو ہوریزونٹے میں خدا کے نئے گھر کی
تقدیس (افتتاح) سے ایک دن پہلے برازیل کے مقدسین اخری ایام کے لیے چھوڑا۔
source :
Watch the full report on the SBT News YouTube channel .
