مقدسین آخری ایام کیوں یقین رکھتے ہیں کہ مسیح امریکہ میں آئے تھے  ؟

کلیسائے یسوع مسیح برائے مقدسینِ آخری ایّام کے کچھ ایسے عقائد ہیں جو ہماری زندگیوں کا فطری حصہ ہیں،

لیکن جو لوگ ہمارے عقیدے سے تعلق نہیں رکھتے، انہیں یہ غیر معمولی محسوس ہو سکتے ہیں۔

کیا آپ واقعی یقین رکھتے ہیں کہ یسوع مسیح امریکہ تشریف لائے تھے؟

سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوالات میں سے ایک یہ ہے

مقدسین اخری ایام کے لیے اس سوال کا جواب ہاں میں ہے۔ یہ عقیدہ کسی الگ تھلگ خیال پر مبنی نہیں،

بلکہ ایک ایسے عقائدی نظام کا حصہ ہے جو ہمارے نزدیک اس بات کو ظاہر کرتا ہے

کہ خدا دنیا کے ہر حصے میں اپنے بچوں کی نگرانی کرتا ہے۔

شاید، اگر آپ یہ تحریر پڑھ رہے ہیں، تو آپ نے سوچا ہوگا: ایسا کیوں ہے؟ یہ خیال کہاں سے آیا؟ کیا اس کی کوئی بنیاد ہے؟

اس کی وضاحت یہاں پیش کی جا رہی ہے۔

مقدسین آخری ایام کیوں یقین رکھتے ہیں کہ مسیح امریکہ میں ائے تھے ؟

یسوع مسیح نے صرف ایک ہی جگہ پر خدمت انجام نہیں دی

اگر ہم نئے عہدنامے میں مسیح کی زندگی کا مطالعہ کریں، تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ وہ کبھی بھی کسی ایک شہر تک محدود نہیں رہے۔

اس کے برعکس، آپ کی خدمت مسلسل مختلف مقامات پر جاری رہی۔

کنویں پر موجود سامری عورت، رومی صوبہ دار، اور خون بہنے کی بیماری میں مبتلا عورت۔

یسوع مسیح ہر جگہ سفر کرتے تھے تاکہ اُن لوگوں تک پہنچ سکیں جنہیں اُن کی ضرورت تھی۔

جی اٹھنے کے بعد، انہوں نے خود اعلان کیا:

’’میری اور بھی بھیڑیں ہیں جو اس بھیڑخانے کی نہیں؛ مجھے اُنہیں بھی لانا ضرور ہے،

اور وہ میری آواز سنیں گی، اور ایک ہی گلہ اور ایک ہی چرواہا ہوگا۔‘‘

وہ کس کے بارے میں بات کر رہے تھے؟

مقدسین اخری ایام کا ماننا ہے کہ ان "دوسری بھیڑوں” میں مشرقِ وسطیٰ سے بہت دور بسنے والی وہ اقوام بھی شامل ہیں

جنہوں نے یسوع مسیح کے بارے میں کبھی سنا تھا اور نہ ہی انہیں دیکھا تھا۔

اگر وہ سب سے محبت کرتے ہیں، تو ان کی آمد صرف ایک ہی براعظم تک کیوں محدود رہتی؟

صدر ہاورڈ ڈبلیو ہنٹر نے اسے اس طرح بیان کیا

"ان کا پیغام پوری دنیا کے لیے ہے اور اسے بحال کیا گیا ہے… تاکہ ہر قوم، قبیلے، زبان اور نسل کے لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔”

کلیدی حصہ: کتابِ مورمن

یہیں سے ” کلیسائے یسوع مسیح برائے مقدسینِ آخری ایّام” کے مذہب کا بنیادی ستون (کلیدی پتھر) سامنے آتا ہے.

مقدسینِ آخری ایّام کے نزدیک، کتابِ مورمن نجات دہندہ کا ایک اور عہد نامہ (گواہی) ہے۔

یہ دو قدیم امریکی تہذیبوں کی تاریخ کا ایک مقدس ریکارڈ ہے۔

ان کی ابتدا کے بارے میں، مقدسینِ آخری ایّام کا عقیدہ ہے

وہ قدیم تاریخ جو زمین سے برآمد ہوئی، گویا خاک سے بولنے والے لوگوں کی آواز کی طرح،

خدا کے عطا کردہ طاقت اور قدرت سے جدید زبان میں ترجمہ کی گئی… اور اسے پہلی بار سن 1830 میں انگریزی زبان میں

‘کتابِ مورمن کے عنوان سے دنیا کے سامنے شائع کیا گیا۔

یہ حقیقت کہ یہ ریکارڈ، جو اصلاح شدہ مصری زبان میں سونے کی تختیوں پر لکھا گیا تھا، جدید دور میں "منظرِ عام پر آیا”

، قدیم پیشین گوئیوں کو پورا کرتا ہے اور مزید لوگوں کو مسیح کو جاننے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

یہ بائبل کی جگہ لینے کی کوشش نہیں کرتی، بلکہ یہ دونوں ایک دوسرے کی ساتھی کتابیں ہیں

جو مل کر خدا اور اس کے بیٹے کے بارے میں تعلیم دیتی ہیں۔

جی اُٹھے مسیح امریکہ میں ظاہر ہوئے

مورمن کی کتاب بحال شدہ مسیحیت کے مقدس ترین واقعات میں سے ایک کا بیان کرتی ہے: جی اُٹھنے کے بعد یسوع مسیح کی اُن لوگوں کے درمیان آمد، جو نسل در نسل آپ کی آمد کے منتظر تھے۔

’’انہوں نے ایک شخص کو آسمان سے نیچے آتے دیکھا؛ اُس نے سفید لباس پہن رکھا تھا، اور وہ نیچے آ کر اُن کے درمیان کھڑا ہو گیا۔‘‘ (3 نیفی 11:8)

اپنی اس آمد کے دوران، ہر شخص نے ان کے ہاتھوں اور پیروں میں کیلوں کے نشانات کو چھو کر دیکھا۔ وہ جان گئے کہ یہ یروشلم والے وہی مسیح ہیں جو ان کے درمیان ائے ہیں

اس موقع پر، دنیا کے نجات دہندہ نے اُن کے ساتھ ایک اہم سچائی بیان کی:

"تم ہی وہ لوگ ہو جن کے بارے  میں نے کہا تھا: میری اور بھی بھیڑیں ہیں جو اس بھیڑ خانے کی نہیں ہیں۔” (3 نیفی 15:21)

ان لوگوں کے لیے، یہ صدیوں سے منتظر ایک پیشین گوئی کی تکمیل تھی۔

ایک ایسا مسیح جو قریب بھی ہے اور پوری دنیا کے لیے بھی

 

انہیں الوداع کہنے سے پہلے، (یسوع مسیح) نے ایک ایسی تعلیم بیان فرمائی جو ان پر ایمان رکھنے والوں کو امید سے بھر دیتی ہے

ایسی دنیا میں جہاں بہت سے لوگ خود کو فراموش شدہ یا تنہا محسوس کرتے ہیں، یہ جملہ ایک گہرا پیغام رکھتا ہے:

مسیح کبھی کسی کو اپنی نظر سے اوجھل نہیں ہونے دیتے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ براعظم کون سا ہے،

زبان کیا ہے، یا ذاتی پس منظر کیا ہے۔ وہ ان تمام لوگوں کے پاس آتے ہیں، ان کی رہنمائی کرتے ہیں اور ان کا خیال رکھتے ہیں جو انہیں تلاش کرتے ہیں۔

کتابِ مورمن ہمیں مسیح کے مزید قریب لانے کی کوشش کرتی ہے، اور اس کی سب سے بہترین بات یہ ہے

کہ ایسا کرنے سے ہم اپنے سوالوں کے جوابات پا سکتے ہیں۔ یہ ان لوگوں کے الفاظ ہیں

جو ہمارے آسمانی گھر کی طرف واپسی کے سفر میں ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں۔ جیسا کہ انہوں نے بیان کیا

اور ہم مسِیح کی بات کرتے ہیں، ہم مسِیح میں شادمان ہوتے ہیں، ہم مسِیح کی مُنادی کرتے ہیں،

ہم مسِیح کی نبُوّت کرتے ہیں، اور ہم اپنی نبُوّتوں کے مُطابق لِکھتے ہیں، تاکہ ہمارے بچّے جان لیں

کہ اُنھیں اپنے گُناہوں کی شِفاعَت کے لِیے کس وسِیلہ کی طرف دیکھنا ہے۔

مقدسین آخری ایام کسی کو بھی یہ دعوت نہیں دیتے کہ وہ بغیر سوچے سمجھے ان باتوں کو قبول کر لے۔

اگر آپ کو اب بھی اس بارے میں شک ہے کہ آیا مسیح واقعی امریکہ ائے تھے یا نہیں، تو ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ

جیسا کہ قدیم دور کے ایک نبی ، مورونی نے تعلیم دی

’’اگر تم سچے دل سے، حقیقی ارادے کے ساتھ اور مسیح پر ایمان رکھتے ہوئے سوال کرو گے،

تو وہ روح القدس کی قدرت کے ذریعے تم پر سچائی ظاہر کرے گا

یہ دعوت ہمیشہ ہر ایک کے لیے ہے۔ کلیسائے یسوع مسیح برائے مقدسینِ آخری ایّام کے اندر اور باہر بہت سے لوگوں نے اس پر عمل کیا ہے

اور خود اپنے لیے اس کے الفاظ کی سچائی کو ثابت کیا ہے۔

اور آپ بھی اسے آزما کر دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ ایسا کریں گے، تو آپ ایک ایسے مسیح کو پائیں گے

جو آپ کی زندگی میں آپ کے تصور سے بھی زیادہ قریب، زیادہ آفاقی (سب کے لیے) اور زیادہ موجود ہیں۔

کتاب مورمن مرکز ہے

SEE ALSO :