اگر اپ ڈپریشن کا شکار ہیں تو کرسمس کے دنوں اس سے نپٹنے کے لیے چھ تجاویز
سال کا وہ وقت قریب آ رہا ہے جسے بہت سے لوگ پسند کرتے ہیں، حالانکہ یہ مجھ میں کوئی جذبات پیدا نہیں کرتا۔
کرسمس کے گیت، کرسمس کی شام کا کھانا، خاندانی اجتماعات، اور کرسمس منانے کے لیے آدھی رات تک ایک دوسرے کو گلے لگانے کا انتظار کرنا
یہ سب چیزیں میرے لیے کوئی خاص معنی نہیں رکھتیں۔
وقت گزرنے کے ساتھ، میں یہ سمجھ گیا کہ اس کی وجہ میرے دماغ میں ہونے والا کیمیائی عدم توازن تھا،
کیونکہ یہ مجھے دوسروں کی طرح خوشی اور شکر گزاری کے ان جذبات کو محسوس کرنے کی اجازت نہیں دیتا تھا۔
اس سال، میرے پاس ایک منصوبہ ہے جو مجھے اس تہوار سے لطف اندوز ہونے میں مدد دے گا،
اور میں اسے آپ کے ساتھ بانٹنا چاہتا ہوں۔
ایک نئی روایت شروع کریں

اس کرسمس کو دوسرے سالوں سے مختلف بنانے کے لیے، پہلی چیز یہ ہے کہ آپ ایسے کام کریں جو آپ نے پہلے نہ کیے ہوں۔
ایک نئی روایت شروع کرنا بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
آپ کوئی نئی ڈش یا (ڈیزرٹ) بنا سکتے ہیں، اپنے کرسمس ٹری خود تیار کر سکتے ہیں،
یا شاید کرسمس کے کسی گیت کی ویڈیو دوبارہ بنا کر اپنے تمام خاندان والوں کے سامنے دکھا سکتے ہیں۔
یہ سرگرمیاں نہ صرف آپ کے اندر کچھ نیا کرنے کا جوش و خروش پیدا کریں گی بلکہ آپ کو اپنے پیاروں کے مزید قریب آنے
اور ان کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارنے کا موقع بھی فراہم کریں گی۔
-
کسی خاص شخص یا کمیونٹی کی خدمت کریں
-

Serving others helps you forget your own problems. Image: Canva
مہربانی کے چھوٹے چھوٹے کاموں سے لے کر کسی ضرورت مند کمیونٹی کی خدمت کرنے تک، یہ ان بہترین خیالات میں سے ایک ہے
جو اس خاص موقع پر آپ کو خوشی محسوس کرنے اور دوسروں کے ساتھ وہی خوشی بانٹنے میں مدد دے سکتا ہے۔
دوسروں کی خدمت کرنا واقعی آپ کو اپنائیت اور اہمیت کا ایک نیا احساس دلاتا ہے۔
دوسروں کی خدمت کرنے سے آپ کو اپنے مسائل بھولنے اور ان کی ضروریات پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملتی ہے۔
یہ آپ کو اپنی زندگی کے بارے میں ایک نیا زاویہ نظر بھی دے سکتا ہے۔
اگر آپ زیادہ پرجوش نہیں ہو پا رہے یا کام مکمل نہیں کر پا رہے تو خود کو ملامت نہ کریں۔ خود کو وہی ہمدردی اور حوصلہ دیں جو آپ کسی قریبی دوست کو دیتے۔
-
اپنے پیسوں کا بہتر انتظام کریں
-

Be aware of their cheap tricks and resist. Image: Canva
تہواروں کے دوران، آپ کی توجہ اکثر اپنے خاندان کے افراد اور دوستوں کو مہنگے تحائف دے کر خوش کرنے پر مرکوز ہو سکتی ہے۔
تاہم، ایسا کرنے سے آپ قرض کے بوجھ تلے دب سکتے ہیں، جس کے باعث اپنی مالی استطاعت کے مطابق
تحائف دینے سے حاصل ہونے والی خوشی اور اطمینان بھی متاثر ہو سکتا ہے۔
دکانیں نفسیاتی چالیں استعمال کرنے میں ماہر ہیں تاکہ آپ زیادہ خرچ کریں،
خاص طور پر تہواروں کے موسم میں۔ اشیاء کی قیمتوں سے لے کر دکانوں کی خوبصورت سجاوٹ تک، ہر چیز اس انداز میں پیش کی جاتی ہے
کہ آپ زیادہ خریداری کرنے کی طرف مائل ہوں۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ ان حربوں سے آگاہ رہیں اور غیر ضروری خریداری کے لالچ سے خود کو بچائیں۔
مہنگے تحائف کا انتخاب کرنے کے بجائے، کوئی زیادہ بامعنی اور سادہ چیز دینے پر غور کریں،
جیسے ہاتھ سے بنی ہوئی کوئی چیز، ساتھ گزارے گئے لمحات (تجربات)، خطوط، یا چھوٹی علامتی چیزیں
جو ان لوگوں کے لیے آپ کی قدردانی کو ظاہر کرتی ہوں۔ آئیے مل کر ان سستے حربوں کا مقابلہ کریں
اور زیادہ سچے اور بامعنی اشاروں (اقدامات) پر توجہ مرکوز کریں۔
سوشل میڈیا کا استعمال محدود کریں

جب آپ سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹس دیکھ رہے ہوتے ہیں، تو اکثر آپ کو اپنے دوستوں کی کرسمس منانے کی تصاویر اور ویڈیوز نظر آتی ہیں۔
ان تصاویر اور ویڈیوز میں وہ بے حد خوش دکھائی دیتے ہیں۔ بعض اوقات دوسروں کی یہ خوشیاں دیکھ کر آپ
بے چینی یا اداسی محسوس کر سکتے ہیں، یہاں تک کہ آپ کا اپنے خاندان کے ساتھ کرسمس منانے کو بھی دل نہیں چاہتا۔
اس سال میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ اپنی توجہ ایک سادہ مگر اہم چیز پر مرکوز کریں:
اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزاریں، ان سے بات چیت کریں، پرانے دوستوں سے رابطہ کریں
اور کرسمس کی شام کو اس طرح خوشی سے گزاریں جیسے پہلے کبھی نہ گزاری ہو۔
آپ اپنے مزاج کو بہتر بنانے اور بے چینی، ناخوشی یا اداسی کے احساسات سے بچنے کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال کو محدود کر سکتے ہیں۔
یاد رکھیں کہ اپنی زندگی کا دوسروں کی زندگی سے موازنہ نہ کریں، کیونکہ موازنہ آپ کی خوشیوں کو چھین لیتا ہے۔
ان لوگوں کے قریب رہیں جو آپ کی زندگی میں مثبت تبدیلی لاتے ہیں
خاندان کے ایسے افراد یا دوست موجود ہوتے ہیں جو واقعی آپ کے لیے اہمیت رکھتے ہیں اور آپ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں،
اگرچہ کبھی کبھی آپ صرف اکیلے رہنا چاہتے ہیں اور اس سب کے ختم ہونے کا انتظار کرتے ہیں۔
آپ ان پیاروں کو بہتر طور پر جاننے اور ان کے ساتھ گھلنے ملنے کا انتخاب کر سکتے ہیں جو آپ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں،
تاکہ آپ اس محبت کو محسوس کر سکیں جو وہ آپ سے کرتے ہیں۔

-
کلیسیا کی سرگرمیوں اور اقدامات کے بارے میں جانیں
کرسمس کے موقع پر جو چیز سب سے نمایاں ہوتی ہے وہ اس تہوار کے حقیقی مفہوم کو سمجھنے کے لیے چرچ کے پیش کردہ خیالات ہیں۔
کرسمس کی روحانی عبادات، صدارتِ اوّل کے پیغامات، لائٹ دی ورلڈ اور دیگر اقدامات آپ کو ان (منفی) احساسات سے دور رکھنے
میں مدد دے سکتے ہیں۔ اپنی توجہ کسی زیادہ بامعنی اور خاص ہستی پر مرکوز رکھیں: یعنی نجات دہندہ
یں جانتا ہوں کہ ان سادہ مشوروں پر عمل کر کے ہم بہتری لا سکتے ہیں۔ اس میں وقت اور مشق درکار ہوگی،
لیکن آسمانی باپ کی مدد سے سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ اپنے ساتھ صبر و تحمل سے کام لینا یاد رکھیں۔
