ایلڈر رینلنڈ تین ایسے پیغامات شیئر کرتے ہیں جنہیں ہر نوجوان کو سننے کی ضرورت ہے۔
کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسینِ آخری ایام کے بارہ رسولوں کی جماعت کے ایلڈر ڈیل جی رینلنڈ نے اپنے خدمتی دورے کے حصے کے طور پر گوئٹے مالا، نکاراگوا اور پاناما کا دورہ کیا۔
اپنے اس دورے کے دوران، رسول کے ہمراہ ان کی اہلیہ سسٹر روتھ ایل رینلنڈ، ستر کی صدارت کے ایلڈر مائیکل ٹی
رنگ ووڈ اور ان کی اہلیہ سسٹر روزالی این رنگ ووڈ بھی موجود تھیں۔
تینوں ممالک میں، ایلڈر رینلنڈ نے 16 سے 18 سال کی عمر کے نوجوانوں سے ملاقات کی،
جن کے ساتھ انہوں نے مشکلات کا مقابلہ کرنے، ذاتی گواہی پروان چڑھانے اور خدا کے حضور اپنی قدر و منزلت کو پہچاننے کے حوالے سے تعلیمات شیئر کیں۔
مشکلات کے باوجود ثابت قدم کیسے رہیں

14
نومبر کو گوئٹے مالا سٹی میں ایک اجلاس کے دوران، ایلڈر رینلنڈ نے سالٹ لیک ہیکل کی تعمیرِ نو اور مرمت کی مثال دیتے ہوئے وضاحت کی کہ نوجوان کس طرح زندگی کی آزمائشوں کا سامنا کرنے کے لیے خود کو تیار کر سکتے ہیں۔
رسول نے زلزلے کے جھٹکوں کے اثرات کو کم کرنے والے خصوصی آلات کے بارے میں بات کی، جو ہیکل کو ممکنہ زلزلوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔
اُنہوں نے ان آلات کے کردار کا موازنہ مضبوط روحانی بنیادوں پر اپنی زندگی تعمیر کرنے کی اہمیت سے کیا۔
اُنہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی کہ وہ یسوع مسیح میں اپنی حقیقی شناخت کو پہچانیں،
اپنے عہود کی مسلسل تجدید کریں اور انجیل کی بحالی کے بارے میں اپنی گواہی کو مضبوط بنائیں۔
ایلڈر رینلنڈ نے نوجوانوں کو خُداوند کے کام میں سرگرمی سے حصہ لینے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا:
”خُدا آپ کو اپنی بادشاہی عطا کرنا چاہتا ہے، لیکن اگر آپ اُس کے لیے جدوجہد نہیں کریں گے، تو کون کرے گا؟“
نکاراگوا
یسوع مسیح کے قریب رہنے کے تین اہم اصول

نومبر کو ماناگوا میں، سسٹر روتھ رینلنڈ نے افریقہ میں سفاری کے دوران پیش آنے والا اپنا ایک تجربہ شیئر کیا۔
اس واقعے کے ذریعے، انہوں نے وضاحت کی کہ خدا کے احکامات حفاظتی اصولوں جیسا کام کرتے ہیں جو ہمیں خطرناک حالات سے بچنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان کا مقصد ہماری حفاظت کرنا اور حقیقی خوشی تلاش کرنے میں ہماری مدد کرنا ہے۔
ایلڈر رینلنڈ نے تین روحانی ”رہنما اصول“ پیش کیے، جو نوجوانوں کو فیصلے کرنے میں رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں
- ذاتی گواہی حاصل کرنا کہ یسوع مسیح زندہ ہے۔
- روحانی تصدیق حاصل کرنا کہ مورمن کی کتاب سچی ہے۔
- انجیل کی بحال شدہ سچائیوں کا جرأت اور بہادری سے دفاع کرنا۔
رسول نے تعلیم دی، "جب آپ جان لیتے ہیں کہ یسوع ہی مسیح ہیں اور مورمن کی کتاب سچی ہے، تو آپ سچائی کے لیے ڈٹ جانے کا فیصلہ کرتے ہیں۔”
انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی کہ وہ اہلیت کے ساتھ عشائے ربانی میں شریک ہوں،
ہیکل جائیں، اور خدمت کے ذریعے اپنے خاندانوں اور معاشروں کی فلاح و بہبود میں حصہ لینے کے لیے خود کو تیار کریں۔
پاناما: ہر شخص کی حقیقی قدر و قیمت

نومبر کو سینکڑوں نوجوان پاناما سٹی میں جمع ہوئے، جہاں ایلڈر رینلنڈ نے بلوغت کے دور کے ایک نہایت اہم موضوع
ذاتی قدر و منزلت پر خطاب کیا۔
رسول نے وضاحت کی کہ اگرچہ معاشرہ اکثر لوگوں کی قدر کا اندازہ ظاہری پہلوؤں سے لگاتا ہے،
لیکن یسوع مسیح کی کفارہ بخش قربانی یہ ظاہر کرتی ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کی کتنی زیادہ قدر ہے۔
انہوں نے کہا، "اور آپ کی قدر کتنی ہے؟ اتنی کہ یسوع مسیح نے آپ کے لیے اپنی جان دے دی۔”
ایلڈر رینلنڈ نے حاضرین کو یاد دلایا کہ وہ خدا کے پیارے بیٹے اور بیٹیاں ہیں
اور نجات دہندہ ان کے حالات، سوالات اور مشکلات سے بخوبی واقف ہے۔
وسطی امریکہ کے اپنے دورے کے اختتام پر، نوجوانوں کے لیے رسول کا پیغام یہ دعوت تھی
کہ وہ یسوع مسیح کے ساتھ ایک ذاتی رشتہ استوار کریں جو ان کے لڑکپن کے دور سے آگے
بھی ان کے ساتھ رہے اور انہیں آنے والے برسوں کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے قابل بنائے۔
