آئندہ سالٹ لیک ہیکل کے دوروں کے لیے پہلے 24 گھنٹوں میں 1 ملین جگہیں بک ہو گئیں
مسیح میں خوشی منائیں” کے تھیم کے اعلان اور آن لائن بکنگ دستیاب ہونے کے بعد، سالٹ لیک ہیکل
کے اوپن ہاؤس ٹور کے لیے مفت ریزرویشن کی پہلی لہر کو دنیا بھر کے لوگوں نے 24 گھنٹوں سے بھی کم عرصے میں بک کروا لیا
زندگی میں ملنے والے اس شاندار موقع کی عالمی سطح پر متوقع مانگ کو دیکھتے ہوئے، ٹکٹوں کو 2027 تک
کے عرصے میں مرحلہ وار جاری کرنے کا منصوبہ تھا۔ آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں، مزید ٹکٹ دستیاب کرائے جائیں گے
جس سے افراد، خاندانوں اور گروہوں کو اپنے دوروں کی منصوبہ بندی کرنے کے مزید مواقع ملیں گے۔
جلدآنے والی ٹکٹوں کی تفصیل ٹیمپل اسکوائر ایپ (ایپل اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ان کے موبائل پر ہی دستیاب ہے
’’مسیح میں خوشی منائیں‘‘ کے موضوع کے اعلان اور ٹکٹوں کی دستیابی کے حوالے سے منعقدہ میڈیا تقریب کے دوران،
بارہ رسولوں کی جماعت کے صدرڈئیٹر ایف اُکڈورف نے کہا
کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری آیام ایک عالمی کلیسیا ہے، جس کا ایک عالمگیر پیغام یسوع مسیح ہے،
اور ہم اُس میں خوشی مناتے ہیں۔ ہم بہت شکر گزار ہیں کہ ہم یہاں ایک ایسی کمیونٹی میں موجود ہیں جہاں ہمارا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔
ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں، یسوع مسیح کی محبت محسوس کریں ، اُن سے محبت کریں، اور اُن لوگوں سے بھی محبت کریں جو یہاں آتے ہیں۔
زائرین کو حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات کے لیے ان چینلز کو دیکھتے رہیں۔ ٹیمپل اسکوائر پر بہت
سے دیگر سالٹ لیک ہیکل کے تجربات کے لیے ریزرویشن کی ضرورت نہیں ہوگی
سالٹ لیک ہیکل کی تقریب
اپریل پانچ سے 1 اکتوبر 2027 تک جاری رہے گی۔ اس میں اوپن ہاؤس ٹور، نمائشیں، پرفارمنسز، خدمت کے مواقع اور دیگر تجربات شامل ہوں گے، جو یسوع مسیح کے گرد مرکوز ہوں گے۔
