ایلڈر اینڈرسن سان ڈیاگو ہیکل کے اوپن ہاؤس کو "ایک خوبصورت موقع” کیوں قرار دیتے ہیں؟

 

"ایلڈر نیل ایل اینڈرسن پیر، 15 جون 2026 کو میڈیا سے سان ڈیاگو کیلیفورہیکل میں میڈیا سے گفتگو کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔”

سان ڈیاگو کیلیفور نئی ہیکل کے داخلی راستے کے سامنے کھڑے ہو کر—جہاں سنہرے حروف میں

"خداوند کا گھر” اور "خداوند کے لیے پاکیزگی” لکھا ہوا ہے

—بارہ رسولوں کی جماعت کے ایلڈر نیل ایل اینڈرسن نے ہیکل میں نجات دہندہ،

یسوع مسیح کی مرکزی اہمیت کی گواہی دی۔

ایلڈر اینڈرسن نے کہا، "اس عمارت کی ہر چیز مسیح کے بارے میں بتاتی ہے

اور یہ کہ وہ کیوں اہم ہیں۔ ان کی وجہ سے، ہم اس زندگی کے بعد ہمیشہ زندہ رہ سکتے ہیں۔”

اگرچہ سان ڈیاگو کے علاقے لا جولا میں انٹر اسٹیٹ 5 ہائی وے سے نظر آنے والی اس تاریخی عمارت میں لوگوں کی بہت زیادہ دلچسپی ہے،

لیکن عوام کے لیے یہ اوپن ہاؤس کلیسیا یسوع مسیح برائے مقدسین اخری آیام’ کے اراکین کے لیے ایک خوبصورت موقع فراہم کرتا ہے۔

ایلڈر اینڈرسن نے کہا، "یہ ہمارے لیے ایک ایسا وقت ہے کہ ہم یسوع مسیح کے بارے میں اپنے علم، ان پر اپنے یقین،

ان پر اپنے ایمان اور ان سے اپنی امید کا بھرپور اظہار کریں۔ کچھ لوگ نہیں جانتے کہ اس بارے میں ہمارا مؤقف کیا ہے،

لیکن ہم کلیسیا یسوع مسیح برائے مقدسین اخری ایام کی کلیسیا ہیں۔

ہمیں خوشی ہے کہ ہم ان کے نام کا اعلانیہ اظہار کریں، ان پر اپنے ایمان اور بھروسے کا کھلے دل سے اظہار کریں،

اور ان لوگوں کی بھی حوصلہ افزائی کریں جو ان پر ایمان لانے کے خواہش مند ہیں۔”

ابتدائی اوپن ہاؤس کے 33 سال بعد

سان ڈیاگو کیلیفورنیا ہیکل کو پیر، 15 جون کو دوبارہ عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے

تاکہ وہ اس کے اندرونی حصے کو دیکھ سکیں۔ اتوار کے علاوہ، یہ اوپن ہاؤس 11 جولائی تک جاری رہے گا۔

پہلی بار 1993 میں وقف کی جانے والی اس عمارت میں بڑے پیمانے پر تزئین و آرائش (مرمت) کی گئی ہے

اور اسے 23 اگست کو دوبارہ مخصوص کیا جائے گا۔

  Source :

سان ڈیاگو ہیکل کے اوپن ہاؤس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے چرچ نیوز ملاحظہ کریں

FAQ :

ہیکل انسان کی شخصیت پر کیسے اثر انداز ہوتی ہے؟

ہماری زندگی میں ہیکل کی کیا اہمیت ہے؟

ہیکل سے کیا مراد ہے؟

مزید جاننے کے لیے اپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں

ہیکل کے لیے تیاری کے چار عنوانات جن پر ہم بات کرسکتےہیں

” موبائل کے ذریعے ہیکل کے اندر داخلے کے دستاویز کو پر کرنا: اپنے فون پر حاصل کرنے کے لیے کیا جاننا ضروری ہے

SEE ALSO :