ایلڈر اینڈرسن کا الجھنوں سے بھری دنیا میں مسیح کی پیروی منتخب کرنے کے لیے مشورہ۔
منگل، 15 ستمبر کو تقریباً 15,000 برِگھم ینگ یونیورسٹی کے طلبہ سے ایک روحانی خطاب کے دوران،
بارہ رسولوں کی جماعت کے ایلڈر نیل ایل اینڈرسن نے سامعین کی حوصلہ افزائی کی
کہ وہ اپنے دلوں میں یسوع مسیح پر اپنے ایمان اور بحال شدہ انجیل کے لیے اپنی وفاداری کو
قطعی اور حتمی طور پر پختہ کر لیں۔
اسے اپنے دلوں میں پختہ کر لو
ایک ایسا فقرہ ہے جو لوقا 14:27-28 کے جوزف سمتھ کے ترجمے میں ملتا ہے
اس لیے، اسے اپنے دلوں میں پختہ کر لو کہ تم وہی کام کرو گے جو میں تمہیں سکھاؤں گا اور جن کا حکم دوں گا۔
مسیح کی پیروی کا راستہ منتخب کریں
الڈر اینڈرسن نے کہا کہ آج کے لوگ ایک ایسی دنیا میں جی رہے ہیں جو ہنگامے اور الجھنوں سے بھری ہوئی ہے،
جہاں ابلیس کے پاس دھوکہ دینے کے لاتعداد حربے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا
اپنے نجات دہندہ پر ایمان کو اپنی تمام اہم ترغیبات اور فیصلوں کا مرکز بنانے کے لیے مقصد کی غیر معمولی وضاحت،
فروتنی اور ذہنی پختگی کی ضرورت ہوتی ہے۔ … ’اس بات کو اپنے دل میں پختہ کرنا‘
شاگردی کی راہ کو ہمت کے ساتھ اختیار کرنا ہے، اس عزم کے ساتھ کہ کبھی اس راہ سے منہ نہیں موڑیں گے۔
ایلڈر اینڈرسن نے عقائد اور عہُود 8:2 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ
اس بات کو اپنے دل میں پختہ کرنےکے لیے پُراعتماد تیاری، ذہن اور دل دونوں کا کام ہے۔
الڈر اینڈرسن نے فرمایا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ لوگوں کو اپنے ذہنوں میں ہر ایک سوال کا جواب ڈھونڈنا
یا ہر مسئلے کو حل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے صدر ڈیلن ایچ اوکس کے بیان کردہ ایک اصول کا ذکر کیا،
جنہوں نے اس بات کی وضاحت کی تھی کہ علم کے تلاش کرنے والوں کے لیے ‘عقل’ اور ‘الہام’ دونوں سیکھنے
کے طریقے موجود ہیں۔ تاہم، عقل پہلی بات کہتی ہے؛ لیکن الہام کی بات آخری اور حتمی ہوتی ہے
SOURCE :
مزید جاننے کے لیے آپ یہ بھی دیکھ سکتےہیں
کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری آیام کے صدر نے امن قائم کرنے کے بارے میں کیا کہا۔
.اپنی زندگی اور اپنے خاندان میں خدا کی محبت کو محسوس کرنا
SEE ALSO :
