وہ خصوصي دعوت جو صدر اوکس نے جنرل کانفرنس کے اختتام پر دنیا بھر کے لوگوں کو دی۔

صدر ڈیلن ایچ اوکس 4 اکتوبر 2026 کو سالٹ لیک سٹی کے کانفرنس سینٹر میں

کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین نے آخری آیام ‘ کی 196 ویں ششماہی جنرل کانفرنس کے اتوار سہ پہر کے اجلاس کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔

اکتوبر 2026 کو جنرل کانفرنس کے

اتوار سہ پہر کے اجلاس کے اختتامی کلمات کے دوران، ‘کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین نے آخری آیام ‘

کے صدر ڈیلن ایچ اوکس نے دنیا بھر کے لوگوں کو سالٹ لیک ہیکل کی تقریبِ میں ذاتی طور پر  یا (آن لائن) شرکت کی دعوت دی۔

اپنی اس خصوصی دعوت کے دوران، صدر اوکس نے ایک نئی ویڈیو سیریز کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے فرمایا

جنرل کانفرنس کے اس اجلاس کے اختتام کے بعد، ایک شاندار نئی ویڈیو سیریز

Dedicate

کی پہلی قسط دنیا بھر میں مختلف زبانوں میں پیش کی جائے گی۔ آنے والے مہینوں میں اس سلسلے کی

مزید اقساط بھی پیش کی جائیں گی، جن میں سالٹ لیک ہیکل کا ایک ورچوئل ٹور بھی شامل ہوگا۔”

”Dedicate“

ایک ایسی ویڈیو سیریز ہے جس میں برازیل، فرانس، گھانا، جاپان،

میکسیکو، فلپائن اور ریاستہائے متحدہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے سات نوجوان بالغوں کے سفر کو پیش کیا گیا ہے۔

اس سیریز میں وہ سالٹ لیک ہیکل کا دورہ کرتے ہیں، کلیسیا کے رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہیں اور ایمان،

زندگی کے مقصد اور روحانی ترقی سے متعلق سوالات کے جوابات تلاش کرتے ہیں۔

اس پوری سیریز کے دوران، یہ نوجوان اپنے ذاتی تجربات بیان کرتے ہیں،

جن کے ذریعے وہ ہیکلوں کی اہمیت اور مقصد کے بارے میں اپنی سمجھ کو مزید گہرا کرتے ہیں اور یسوع مسیح پر اپنے ایمان کو مضبوط بناتے ہیں

پہلی قسط اب چرچ کے یوٹیوب چینل پر دستیاب ہے اور آنے والے دنوں میں اسے گوسپل لائبریری ایپ میں شامل کر دیا جائے گا۔

source :

LDSLiving

مزید جاننے کے لیے اپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں

وقف: کلیسیا یسوع مسیح برائے مقدسین آخری آیام کی نئی سیریز جس کو آپ مس نہیں کرنا چاہیں گے

جنرل کانفرنس کے لیے ٹیمپل اسکوائر عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

SEE ALSO :