کیا آپ کو وہ برکت نہیں ملی جس کے لیے آپ نے روزہ رکھا تھا؟ یسعیاہ نبی کے پاس آپ کے لیے ایک پیغام ہے۔

کیا آپ نے کبھی کسی چیز کے حصول یا کسی شخص کے لیے نہایت خلوص اور دل سے روزہ رکھا ہو،

لیکن پھر بھی آپ کو وہ نتیجہ حاصل نہ ہوا ہو جس کی آپ امید کر رہے تھے؟

اگر ایسا ہوا ہے، تو شاید آپ نے خود سے پوچھا ہو، "اس کا کیا فائدہ؟ جب کوئی فرق ہی نہیں پڑتا تو روزہ  کیوں رکھا جائے؟

ایک معجزے کے لیے روزہ رکھنا

جب ٹیمی کئی سال پہلے سیمنری میں پڑھا رہی تھیں، تو ان کی ایک طالبہ، میڈلین ہیلز، اچانک ایک شدید بیماری میں مبتلا ہو گئی۔

ٹیمی بتاتی ہیں، وہ بہت سے طلبہ کی کی تدلِ عزیز تھی۔ وہ ایک حد سے زیادہ پیاری لڑکی تھی۔”

شدید فکر مند ہو کر، میڈلین کے دوستوں نے چرچ کے ان تمام ارکان کے لیے پورے اسکول کی سطح پر روزے کا اہتمام کیا جو اس میں حصہ لینا چاہتے تھے،

اور اس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد حیران کن تھی۔

ٹیمی کہتی ہیں، "میں اس روزے میں اس لیے شامل ہوئی کیونکہ وہ میری طالبہ تھی۔

دن بھر بہت سے طلبہ محض بات کرنے اور ایک ایسی جگہ پانے کے لیے سیمنری کی عمارت میں آتے رہے

جہاں وہ خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔ … مجھے اس بات پر حیرت ہوئی کہ کتنے طلبہ نے روزہ رکھا تھا۔ …

یہ بچے اس بات پر بضد تھے کہ وہ پورا 24 گھنٹے کا روزہ رکھیں گے … تاکہ یہ پیاری سی چھوٹی لڑکی زندہ رہ سکے۔”

لیکن روزے کے اختتام کے قریب، ٹیمی کو ہسپتال سے میڈلین کے والد کی فون کال موصول ہوئی، جنہوں نے انہیں بتایا کہ میڈلین کا انتقال ہو گیا ہے۔

ٹیمی یاد کرتے ہوئے بتاتی ہیں، "مجھے یاد ہے کہ میں نے فون رکھتے ہوئے شدید دکھ محسوس کیا اور تھوڑا غصہ بھی آیا،

جیسے کہ ‘اے آسمانی باپ، یہ اس صدی کا سب سے بڑا معجزاتی روزہ ہو سکتا تھا۔ یہ وہ چیز بن سکتی تھی

جو ہر اس نوجوان کے ایمان کو بحال کر دیتی جس نے اس روزے کے لیے وقت نکالا تھا’۔

ٹیمی کے لیے یہ صورتِ حال خاص طور پر مشکل اور جذباتی کشمکش کا باعث تھی،

کیونکہ میڈلین کے والد نے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ میڈلین کی آخری رسومات میں خطاب کریں،

لیکن ٹیمی کو بالکل سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ کیا کہیں گی۔

وہ اُن تمام نوجوانوں کی طرف سے بھی دکھی اور پریشان تھیں جنہوں نے میڈلین کی صحت یابی کے لیے دل سے دعائیں کی تھیں۔

تاہم، ٹیمی نے آخری رسومات میں خطاب کرنے کی درخواست قبول کر لی اور اس کی تیاری کے لیے انہوں نے ایک بار پھر روزہ رکھا اور دعا کی۔

حقیقی روزے کی برکات

جب ٹیمی اپنے خطاب کی تیاری کر رہی تھیں، ٹیمی نے یسعیاہ کے باب 58 کا مطالعہ کیا،

یہ باب اُن خوبصورت برکات کا ذکر کرتا ہے جو حقیقی اور خلوصِ دل سے رکھے گئے روزے کے نتیجے میں حاصل ہوتی ہیں۔

  یسعیاہ 58:8–9

 کا اُن کا ترجمہ کچھ یوں ہے

تب تیری روشنی صبح کی منند پھوٹ نکلے گی اور تیری صحت کی ترقی جلد ظاہر ہو گی۔تیری صداقت تیری ہر آول ہوگی اور خداوند کا جلال تیرا چنڈاول ہو گا۔

تب تو پکارے گااور خداوند جواب دے گا۔تو چلائے گا اور فرمائے گا میں یہاں ہوں ۔اگر تو جوئے کو اور انگلوں سے شارہ کرنے کو اور ہر زہ گوئی کو اپنے درمیان سے دور کرے گا۔

ڈاکٹر پیری صحت اور شفا کی برکت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہتے ہیں:

آپ شاید یہ سوال کریں، ‘کیا اس سے مراد جسمانی شفا ہے، جب میں بیمار ہوتا ہوں؟’ شاید ہاں، اور شاید نہیں۔

کیونکہ بعض اوقات خداوند ہمیں بیمار ہونے کی اجازت دیتا ہے، اور پھر ہم اس دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں۔

لہٰذا ممکن ہے کہ یہ برکت ایک ابدی برکت ہو، جس کا تعلق دوبارہ جی اُٹھنے سے ہو۔

برکات کی یہ فہرست آیت 12 تک جاری رہتی ہے،

جہاں تاریکی سے حفاظت، خداوند کی مسلسل رہنمائی، اور نسلوں سے ٹوٹے ہوئے خاندانی رشتوں

کو دوبارہ جوڑنے اور بحال کرنے کی قدرت جیسی عظیم برکات کے وعدے کیے گئے ہیں۔

ٹیمی کو یاد ہے کہ میڈلین کی آخری رسومات سے پہلے جب وہ ان آیات کا مطالعہ کر رہی تھیں،

تو انہیں محسوس ہوا کہ میڈلین کو وہ برکت نہیں ملی جس کے لیے سب نے روزہ رکھا تھا۔

لیکن پھر وہ یاد کرتی ہیں کہ روح القدس نے انہیں یہ سکھایا

ہو سکتا ہے کہ میڈلین کو وہ برکت نہ ملی ہو، لیکن ان تمام بچوں میں سے ہر ایک نے، جنہوں نے روزہ رکھا تھا، روزے کی برکات ضرور حاصل کی ہیں۔

اس جسمانی شفایابی پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے جو میڈلین کو نہ مل سکی،

ٹیمی نے ان روحانی برکات کے بارے میں بات کی جو طلبہ نے روزے کے ذریعے محسوس کی تھیں۔ ٹیمی کہتی ہیں،

"میری پوری تقریر معجزہ گنوانے پر مبنی تھی۔ میں نے کہا، ‘میں جانتی ہوں کہ آپ کو وہ نہیں ملا جو آپ چاہتے تھے،

لیکن میں آپ کو یقین دلا سکتی ہوں کہ سالوں بعد، آپ اس لمحے اور اس تجربے کو دیکھیں گے

اور جان لیں گے کہ خدا زندہ ہے اور یہ بھی جان لیں گے کہ معجزات اب بھی ہوتے ہیں۔’

اس لمحے نے میری زندگی ہمیشہ کے لیے بدل دی۔ کیونکہ، جیسا کہ ہم نے بات کی ہے،

بعض اوقات روزے کا قانون آپ کو وہ نہیں دیتا جو آپ چاہتے ہیں، لیکن میرا یہ ایمان ہے

کہ روزے کی برکات آپ کو وہ پسند کرنے میں مدد کریں گی جو آپ کو ملتا ہے۔”

یہ گفتگو یسعیاہ 58 پر ٹیمی اور ڈاکٹر پیرے کی تفصیلی بحث کی صرف ایک جھلک ہے۔

اور اگرچہ سنڈے آن منڈے پوڈکاسٹ عام طور پر سبسکرائبرز کے لیے ہی دستیاب ہوتا ہے،

لیکن ہم ایل ڈی ایس لیونگ کے قارئین کو اس پورے ایپیسوڈ تک بالکل مفت خصوصیات رسائی دے رہے ہیں

SOURCE :

LDSLiving

مزید جاننے کے لیے آپ یہ بھی دیکھ سکتےہیں

.مسیحی روزہ کیوں رکھتے ہیں؟ مقدسین آخری آیام کا نقطہ نظر

روزہ کیا ہے ؟ اور مورمنز روزہ کیوں رکھتے ہیں

SEE ALSO :