بینکاک ہیکل میں ایمان، امن اور ابدی برکات سے بھرا ہوا ایک دن۔

میں سن 2000 میں کلیسیا یسوع مسیح برائے مقدسین نے اخری اآیام کا رکن بنا اپنی انجیلی زندگی کے آغاز ہی سے میری ایک گہری خواہش تھی

کہ میں خداوند کے گھر، یعنی ہیکل میں اپنے خاندان کے ساتھ سربمہر ہوں اور وہاں کی مقدس برکات حاصل کروں۔

مختلف حالات اور مشکلات کی وجہ سے یہ خواہش کئی برسوں تک صرف ایک خواب بنی رہی۔

سن 2023 میں آخرکار اس سفر کا آغاز ہوا۔ ایمان، دعا،

اور کلیسیا کے قائدین اور اراکین کی محبت بھری مدد کے ذریعے خداوند نے میرے اور میرے خاندان کے لیے راستہ ہموار کیا۔

کئی سال انتظار کرنے کے بعد، سن 2026 میں مجھے بینکاک ہیکل میں داخل ہونے کی بابرکت سعادت حاصل ہوئی۔

جس دن میں ہیکل میں داخل ہوا، وہ میری زندگی کے سب سے خوشی بھرے اور مقدس ترین دنوں میں سے ایک تھا۔

اور سب سے بڑی برکت یہ تھی کہ میری عزیز بیوی اور ہماری بیٹی کو میرے ساتھ ابدیت کے لیے سربمہر کیا گیا۔

خداوند کے گھر میں جو امن، خوشی اور محبت میں نے محسوس کی، اسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔

میں نے حقیقی طور پر آسمانی باپ اور یسوع مسیح کی حضوری کو محسوس کیا،

اور میرا یقین مزید مضبوط ہوا کہ ابدی خاندان خدا کے کامل منصوبے کا حصہ ہیں۔

اور میں نے خدا کا یہ اصول اس دن سیکھا کہ ہم چاہے جتنی مرضی کوشش کر لیں مگر اس کے گھر میں آنے کا وقت بھی اس نے مقرر کیا ہوا ہے

یہ وقت میری 25 سال کی خواہش اور کوششوں کا نتیجہ تھا

ہیکل نے میری گواہی کو مضبوط کیا کہ خدا کے وعدے ہمیشہ سچے ہوتے ہیں۔ اگرچہ انتظار طویل تھا،

لیکن جو برکات حاصل ہوئیں وہ ہر قربانی کے قابل تھیں۔ میں نے سیکھا کہ جب ہم ایمان دار اور صابر رہتے ہیں

تو خداوند اپنے بچوں کے لیے راستہ تیار کرتا ہے تاکہ وہ اس کی عظیم ترین برکات حاصل کر سکیں۔

میں کلیسیا کے ہر رکن کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ خود کو ہیکل جانے کے لیے تیار کرے۔ چاہے اس میں کتنا ہی وقت لگے یا کتنی ہی رکاوٹیں کیوں نہ آئیں،

کبھی ہمت نہ ہاریں۔ خداوند کا گھر امن، الہام اور ابدی عہدوں کی جگہ ہے۔ ہیکل میں داخل ہونے کے لیے دی گئی ہر قربانی کا اجر خداوند فراوانی سے عطا کرتا ہے۔

میں آسمانی باپ، یسوع مسیح، اور ان تمام لوگوں کا تہِ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے اس سفر کے دوران میری مدد،

حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی۔ میری دعا ہے کہ مزید بہت سے لوگوں کو بھی خداوند کے گھر میں داخل ہونے

اور ہیکل کی مقدس رسومات کے ذریعے حاصل ہونے والی خوشی اور برکات کا تجربہ کرنے کا موقع ملے۔

میں جانتا ہوں کہ ہیکل واقعی خداوند کا گھر ہے۔

اور جب ہم اپنے اپ کو تیار کر کے خاندان کی شکل میں ہیکل میں سربمہر ہوتے ہیں تو ہم ابدی برکات حاصل کرتے ہے۔

میں یہ گواہی یسوع مسیح کے مقدس نام میں دیتا ہوں۔ آمین۔

FAQ :

?ہیکل جانے سے ہماری روحانی زندگی کو کیسے فائدہ پہنچتا ہے

?کون سے لوگ ہیکل جا سکتے ہیں

?خاندان کے ساتھ ہیکل میں جانا کیوں ضروری ہے

مزید جاننے کے لیے اپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں

ایلڈر اینڈرسن سان ڈیاگو ہیکل کے اوپن ہاؤس کو "ایک خوبصورت موقع” کیوں قرار دیتے ہیں؟

جب میں جینز اور جوتے پہن کر ہیکل گیا تو کیا ہوا؟

SEE ALSO :